آئینۂ دکن

بنڈلہ گوڑہ، فلک نما، الجبیل کالونی ودیگر علاقوں میں جمعیۃ علماء کا وفد راحتی کاموں میں مصروف

حیدرآباد: 15؍اکتوبر (پریس ریلیز) سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد مرکزی دفتر بنڈلہ گوڑہ کی جانب سے مفتی محمد عبد المغنی مظاہری صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی راست نگرانی میں اطراف واکناف کے علاقوں ھاشم آباد،فلک نما، الجلیل کالونی، جہانگیر آباد، محمد نگر، غوث نگر وغیرہ میں غذائی پیاکٹس پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ بنڈلہ گوڑہ آرام گھر روڈ پر سینکڑوں گاڑیاں(RTCبسیں، لاریاں،کاریں) روڈ بند ہونے سے پھنسی ہوئی ہیں الحمدللہ سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد حلقہ بنڈلہ گوڑہ اور مدرسہ سبیل الفلاح کے اراکین حافظ عبد الحمید صاحب، حافظ عبد الحفی فہیم صاحب،مولانا غفران صاحب، حافظ نصیر الدین صاحب،مولانا عبدالرحمن پٹیل صاحب، مولانا عبدالماجد صاحب،مولانا معراج صاحب،حافظ سمیر صاحب، حافظ احمد پاشاہ صاحب، مولانا اشرف علی صاحب اور مدرسہ کے بڑے طلباء روڈ پر اور کالونیوں میں پہنچ کر کھانے کے پیاکٹس تقسیم کررہے ہیں الحمدللہ لوگوں کے لئے 3وقت کے کھانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔ اور یہ سلسلہ جاری ہے صدر محترم حضرت مولانا مفتی محمد عبد المغنی صاحب دامت برکاتہم راست طور پر انتظامات فرمارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×