آئینۂ دکن

ایل آر ایس اسکیم سے متعلق واضح ہدایات جاری کرے وزیر اعلی

حیدرآباد:یکم؍اکتوبر(پریس ریلیز) حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے حالیہ دنوں دیہی اور شہری علاقوں میں مکانات ‘پلاٹ ‘اپارٹمنٹ ‘فلیٹس اور دیگر غیر زرعی جائیدادوں کے رجسٹریشن کو ایل آر ایس اسکیم کے تحت آن لائن رجسٹر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ریاست بھر میں ایل آر ایس اسکیم کے تحت آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اندراج کے نام پر بعض اضلاع سے یہ اطلاعات مل رہی ہے کہ سرکاری عملہ سروے کرتے ہوئے گھر گھر پہنچ کر ارکان خاندان سے متعلق تفصیلات اکھٹا کررہا ہے جس سے اضلاع کے مسلمانوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ سروے کے دوران مکان کے رجسٹر یشن دستاویزات یا پٹہ پاس بک کی تفصیلات کے علاوہمالک مکان اور اس کے اراکان خاندان کے آدھار کارڈس، شناختی کارڈز‘تصاویر، بینک اکاؤنٹ وغیرو تفصیلات طلب کی جارہی ہیں۔ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس پر وضاحت کریںاور عوام میں پائی جانی والی تشویش کو دور کرے کیونکہ حکومت نے صرف ایل آر ایس اسیکم کا اعلان کیا ہے اس کا اطلاق صرف زرعی وغیر زرعی ارضیات وجائیدادوں پر ہوتا ہے اس اسکیم کا گھروں سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ گھروں کیلئے بی آر ایس اسکیم ہوتی ہے جو ہائیکورٹ میں ابھی زیر التواء ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ فورا عملہ سے اس کی وجوہات طلب کریںاگر حکومت کی جانب سے کوئی سرکیولر جاری کیا گیا تو اس کے تعلق سے عوام میں شعور بیدار کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×