آئینۂ دکن

سی بی آئی عدالت کا فیصلہ کیا عدلیہ پراعتماد کو بحال رکھ سکے گا؟

حیدرآباد:یکم اکتوبر (پریس ریلیز)بابری مسجد انہدامی کیس کے خاطیوں کے خلاف گزشتہ تقریبًا 28سال سے جاری مقدمہ میں سی بی آئی عدالت کا فیصلہ حیران کن ہے ،جس مسجد کی شہادت کو ساری دنیا نے دیکھا اور اس کو منصوبہ بند قرار دیا آج عدالت کایہ فیصلہ کہتا ہے کہ اس سلسلہ میں کو ئی مجرم نہیں، اس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کے صدر مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی نے کہاکہ سی بی آئی عدالت کا یہ فیصلہ ملک کی ساکھ کو متاثر کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ مجرمین نے مو قع بموقع میڈیا کے سامنے اور عوامی اجتماعات میں فخریہ طور پر اس بات کا اظہار کیاہے کہ مسجد کی شہادت کے وہ ذمہ دار ہیں بلکہ انہوں نے توڑی ہے ،حتی کہ فیصلہ آنے کے بعد بھی اس قسم کا اعتراف میڈیا کے اداروں کے سامنے دیکھنے کو ملا ، انھوں نے کہا کہ سی بی آئی جو راست وزیر اعظم کے زیر نگرانی کام کرتا ہے اور ملک کا سب سے بڑا تحقیقاتی اور باوقار ادارہ سمجھا جاتا ہے ، اس کی عدالت کی جانب سے ایسا فیصلہ انتہائی غیر متوقع اور حیرا ن کن ہے ،انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں کے بعد کیا عدلیہ پر عوام کا اعتماد باقی رہے گا؟۔
فیصلہ آیا ہے وہ ملک کے جمہوری نظام پر بدنما داغ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×