آئینۂ دکن

انسانیت نوازی اور رفاہی خدمات ہی سے نفرت کے ماحول کو ختم کیا جاسکتا ہے: مولانا عبداللہ اظہر قاسمی

بتاریخ 27 ستمبر جمعیۃ علماء تعلقہ کوڑنگل ضلع وقارآباد کی جانب سے مولانا محمد عبدالباسط صاحب رشادی خازن جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد و صدر جمعیۃ علماء کوڑنگل کی صدارت میں تعلقہ کوڑنگل اور اس سے ملحقہ تمام منڈلات کے علماء،حفاظ اور علاقے کے اہم مسلم ذمہ داران کے لئے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہمارے دشمن دشمن ان کے اپنے درمیان بے شمار مذہبی اختلافات اور نسلی تعصبات کے باوجود اپنے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ہمارے خلاف ایک متحدہ محاذ بنائے ہوئے ہیں اور ہمیں تہذیب،ثقافت،معیشت اور کاروبار ہر میدان میں پسماندہ بنانے کی فکر میں یکجٹ ہوچکے ہیں اور یہ سب کچھ ایک منظم منصوبہ کے تحت کیا جارہا ہے اور وہ اپنے منصوبے میں بڑی حد تک کامیاب بھی ہورہے ہیں اور اقوام عالم کے درمیان مسلمانوں کی شبیہ خراب کرنا اور ان کے تئیں عوام میں نفرت کے جذبات پیدا کرنا گویا ان کا “مشن”بن چکا ہے غرضیکہ ہمارا دشمن ہمہ وقت اور ہر محاذ پر چاق وچوبند اور مصروف کار ہے لیکن افسوس کہ مسلم قوم کی اکثریت اتنی ہی غافل اور عواقب ونتائج سے بے خبر ہوکر زندگی گزار رہے ہیں اور بآسانی دشمن کی سازش کا شکار ہورہے ہیں جو بحیثیت قوم ایک “لمحہ فکریہ”ہے اور ضرورت اس بات کی ہیکہ ہم اپنی اس روش اور انداز زندگی کو تبدیل کریں اور ایک باشعور اور تعلیم یافتہ قوم بن کر رہیں اور ہر وقت دشمن کی سازشوں سے چوکنا اور محتاط رہیں۔مزید کہا کہ انسانیت نوازی،ہمدردی،غمگساری اور ملنساری دعوتی میدان کے لئے لازمی صفات ہیں اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے خلاف بنائے گئے نفرت کے ماحول کو ختم کریں اور اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سادہ لوح عوام کے ذہنوں میں ایک منظم سازش کے تحت پیدا کی گئ غلط فہمیوں کو دور کریں تو ہمیں مذہبی پابندیوں سے اونچا اٹھ کر انسانی بنیادوں پر امن کے پیغام کو عام کرنے اور وسیع پیمانے ہر سماجی،رفاہی اور فلاحی سرگرمیوں کو انجام دینے کی ضرورت ہے اور بطور خاص برادران وطن کے ساتھ معاملات کرتے وقت بلند اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔اس موقع پر تعلقہ کوڑنگل میں بھی جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی کے عمل کا آغاز ہوا اور تمام منڈلات کے ذمہ داران کو ممبر سازی کی رسائد حوالے کی گئیں اور جلد از جلد اس کام کو نمٹانے اور عوام میں جمعیۃ علماء کی تاریخ وسو سالہ خدمات سے واقف کروانےکی تلقین کی گئی۔اس نشست میں کوڑنگل،دولت آباد،بھمرس پیٹ،کوسگی،مدور اور تماریڈی پلی کے علاوہ دیگر علاقوں کے علماء،حفاظ اور ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی۔علاقے کے بزرگ عالم دین مولانا محمد شاہد صاحب رشیدی دامت برکاتہم کی دعاء پر نشست کا اختتام عمل میں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×