جمعیۃ علماء ہند کے بے لوث خادم وسپاہی مولانا معز الدین کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان
حیدرآباد: 14؍ستمبر (عصر حاضر) واٹس آپ کے ذریعہ یہ اطلاع ملی کہ حضرت مولانا معز الدین صاحب نور اللہ مرقدہ کا انتقال ہوگیا ،مولانا مرحو م کی جمعیۃ علماء ہند ،امارت شرعیہ ہند اور خاص کر ادار ۃ المباحث الفقہیہ کے لئے غیر معمولی خدمات تھی ،نیز حضرت مولانا معز الدین صاحب حضرت فدائے ملت رحمۃ اللہ علیہ اور موجودہ اکابر کے منظور نظر تھے ،جمعیۃ ،محاکم شرعیہ ،اورمباحث فقہیہ کے فقہی سمیناروں کی تمام ذمہ داریوں کو تسلسل سے بحسن خوبی انجام دیتے تھے ،مولانا نرم مزاج ،ملنسار لیکن اصول پسند شخصیت کے حامل تھے ،مولانا کی ملت اسلامیہ بالخصوص جمعیۃ علماءہند کے لئے کی جانے والی خدمات کو یاد رکھا جائیگا ۔اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کی خدمات کو قبال فرماکر درجات بلند فرمائے ،اعلیٰ علین میں مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔اس موقعہ پر میں تمام مسلمانوں سے بالخصوص جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے تمام اراکین سے اپیل کرتاہوں کہ حضرت مولانا معیز الدین صاحب نور اللہ مرقدہ کے لئے اپنے اپنے حلقوں میں دعائے مغفرت کا اہتمام کریں۔