آئینۂ دکن

سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے زیراہتمام جلسۂ عام

حیدرآباد: 26؍دسمبر (محمدعقیل) حافظ سید احمد آصف پریس سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ کی اطلاع کے مطابق بتاریخ 30 دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء SK فنکشن ہال رحمت نگر نزد مسجد الہی یوسف گوڑہ چیک پوسٹ میں سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے زیراہتمام موجودہ حالات میں مسلمانوں کی ذمہ داریاں کے عنوان پر عظیم الشان وفقید المثال جلسہ عام عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب دامت برکاتہم (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا) کی صدارت میں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی ملک کے ممتاز ومایہ ناز بزرگ عالم دین استاد الحدیث دارالعلوم دیوبند یوپی حضرت علامہ مولانا سلمان بجنوری صاحب دامت برکاتہم (خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم) شرکت فرمائیں گے، نیز بحیثیت مہمان مقرر کے حضرت مولانا فصیح الدین ندوی صاحب صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد، مجاہدملت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی صاحب دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی، حضرت مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی صاحب دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا، مفسر قرآن حضرت مولانا الیاس رشادی صاحب نائب صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد شرکت فرمائیں اور خصوصی خطاب بھی فرمائیں گے، نیز بحیثیت مہمان اعزازی مفکرملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا، حافظ وسیم جاوید صاحب جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد، جناب عبدالماجد صاحب انجینئر خازن سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد، حافظ محمد حبیب الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء حلقہ جوبلی ہلز حیدرآباد، مولانا مصور حسین ندوی نائب صدر جمعیۃ علماء یوسف گوڑہ حیدرآباد شرکت فرمائیں گے اور اسٹیج کی زینت بنیں گے،
لہذا عامۃ المسلمین سے جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ کے ذمہ داران وکارکنان نے جوق در جوق شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔
9652462778_______9133639073

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×