آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کے تحت قائم شعبہ محکمۂ شرعیہ کی خدمات کا دوبارہ آغاز

حیدرآباد: 20؍جون (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے تحت قائم محکمہ شرعیہ تلنگانہ وآندھراپردیش کی خدمات کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے۔  مسلمانوں پر احیا ئے دین ،اعلائے کلمۃ اللہ ،ملی ّزندگی کی استواری ،ملت کی شیرازہ بندی اور شرعی نظام کے قیام و بقاء کی خاطر نظام امارت شرعیہ قائم کیا گیا ہے، امارت شرعیہ ہند کا سب سے اہم اور بنیادی شعبہ  محکمہ شرعیہ ہے، جسکے بغیر مسلمانوں کی اسلامی زندگی اور عائلی و معاشرتی مسائل کا حل شرعی حیثیت سے ممکن نہیں۔ ریاستی جمعیۃ علماء کے تحت قائم شعبہ امارت شرعیہ یہ امارتِ شرعیہ ہند کی ایک صوبائی شا خ ہے جو پچھلے 16 سالوں سے مفتیان عظام و علماء کرام کی نگرانی میں چل رہا ہے۔  ہر جمعہ دو پہر ۲بجے تا نماز عصر دفتر ریاستی جمعیۃ علماء مسجد زم زم با غ عنبرپیٹ حیدرآباد میں پابندی کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ لاک ڈاؤن اور رمضان المبارک کے پیش نظر مقدمات کی سماعت کا سلسلہ موقوف کردیا گیا تھا۔ چونکہ اب لاک ڈاؤن ختم ہوچکاہے ۔لہذا اب مقدمات کی سماعت کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ ہر جمعہ طلاق خلع‘ وراثت وغیرہ جیسے کئی اہم مسائل کے حل کے لیے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ تمام مقدمات میں جانبین سے سماعت کے بعد ہی قرآن و حدیث کی روشنی میں فیصلہ کیا جاتا ہے۔ امارتِ شرعیہ ایسے مقدمات کس سماعت نہیں کرتا جن کا معاملہ پہلے ہی سے عدالت یا پولیس اسٹیشن میں چل رہا ہو۔ محکمہ شرعیہ اپنی تمام خدمات بالکل مفت انجام دیتا ہے‘ صاحبِ معاملہ سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ اس وقت یہ محکمہ مولانا مفتی عبداللہ صاحب قاسمی ،استاذ مدرسہ عا ئشہ نسوان،مولانا قطب الدین صا حب قاسمی استاذ مدرسہ سراج العلوم ،حشمت پیٹ، مو لانا انصار انور حسامی ناظر محکمہ شرعیہ کی نگرا نی میں چل رہا ہے ۔ مفتیان عظام و علما ء کرام کی نگرانی میں قرآن وحدیث کی رو شنی میں اپنے مسائل کے حل کے لئے محکمہ شرعیہ جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش (شا خ امارت شرعیہ ہند) سے رجوع ہوں۔ مقام :دفتر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پریش ،پہلی منزل مسجدز م ز م با غ عنبر پیٹ ،حیدرآباد ۔تلنگانہ، فون نمبر040-27404616اوقات صبح9؍بجے تا شام 5؍ بجے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×