آئینۂ دکن

ملک کے جوانوں اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے مرکزی حکومت کی کمزوری افسوس ناک

حیدرآباد: 17؍جون (پریس ریلیز) مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے اپنے صحافتی بیان میں کہاہے کہ جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش بیس جوانوں اور بالخصوص ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کلونل سنتوش بابو کے شہادت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے ،اس موقع پر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کے صدر مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی نے کہا کہ گذشتہ چاردہائیوں میں پہلی دفعہ اس قسم کا واقعہ پیش آیا کہ چین کے ہاتھوں بیس ملک کے جوان شہید ہوچکے ہیں ،انہوں نے کہاکہ گذشتہ دیڑھ ماہ سے اس قسم کی اطلاعات مل رہی تھی جو انتہائی قابل تشویش تھیںاور حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی ، انہوں نے کہا گلوان ویلی میں ان جوانوں کی شہادت کا مؤثر جواب دینے کی ضرورت ہے ، انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ملک کی موجودہ حکومت کسی بھی طرح کی کمزوری دیکھائے بغیر مضبوط طریقے سے اس طرح کے واقعات سے نمٹے گی ،جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کے تمام ہی ذمہ دار ووابستگان ان جوانوں کی شہادت بالخصوص سریہ پیٹ صوبہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کلونل سنتوش بابوکی شہادت پرانہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×