آئینۂ دکن

مفتی سعید احمد پالنپوری کی وفات وابستگانِ علوم نبوت کے لیے عظیم خسارہ: حافظ پیر شبیر احمد

حیدرآباد: 19؍ مئی (پریس ریلیز) حضرت مولانا حافظ پیر شبیراحمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے انتہائی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فکر ناتوی کے امین رئیس المحدثین حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری ؒصدر المدرسین وشیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند داعی آجل کو لبیک کہہ گئے (اناللہ وناالیہ راجعون) صدر محترم نے کہا آپ ایک عظیم محدث , مفسر قرآن , شارح حدیث , علم کے سمندر , سادگئی کے پیکر اور ہمارے ملک ہندوستان کے چوٹی کے عالم دین تھے مرحوم ہندوستان کے مرکزی اور تاریخی دینی ادارہ دارالعلوم دیوبند کے استاذ الاساتذہ و شیخ الحدیث تھے، ہزاروں تشنگان نے ان سے استفادہ کیا، ملک و بیرون ملک نے ان کے علمی فیض سے فائدہ اٹھایا ، انہوں نے علوم اسلامیہ کی بڑی قابل قدر خدمت کی، علم حدیث ان کا خاص موضوع تھا، ان کی وفات نہایت ہی تکلیف دہ واقعہ ہے حضرت مولانا مفتی سعید پالنپوری رحمت اللہ علیہ طلباء کے لیے بڑے ہی مشفق اور مہربان تھے، وہ دارالعلوم کے ایک عظیم محدث تھے، مسندِ حدیث پر ان کا انوکھا انداز یادگار رہیگا، ، انہیں ہمیشہ یاد کیاجائے گا، ان کا علمی سرمایہ ہمیشہ صدقۂ جاریہ رہیگا،وہ اپنے کردار میں قدماء اسلاف کی جیتی تصویر تھے، ان کی وفات کے ساتھ ہی بجا طورپر دارالعلوم دیوبند کی ایک اور تاریخ مکمل ہوگئی صدر محترم نے کہاکہ رمضان المبارک سے پہلے اور اب رمضان ا لمبارک میں بڑے بڑے جبال علم و عمل اس مت سے رخصت ہوگئے بڑے بڑے مشائخ اور اہل اللّٰہ سے امت محروم ہوگئی، یہ ہم سب کیلئے پریشان کن ہے اللہ تعالی ہم سب کو اس کا نعم البدل عطافرمائے اللّٰہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی مفتی صاحب کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے اسی طرح صدر محترم نے دونوں ریاستوں تلنگانہ وآندھراپردیش کے صدور نطمائے اور عوام الناس سے مفتی صاحب دعاء مغفرت کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×