آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ کا انتخابی اجلاس، حافظ شیخ جہانگیر فیضی بالاتفاق صدر منتخب

حیدرآباد: 8؍نومبر (محمدعقیل) حافظ سید احمد آصف صاحب پریس سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ میں بروز اتوار 7 نومبر 2021 بعد نماز عشاء دفتر جمعیۃ علماء ہند حلقہ یوسف گوڑہ حیدرآباد کارمیکانگر میں مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری تلنگانہ وآندھرا کی زیر صدارت ایک انتخابی نشست منعقد ہوئی جس میں بحیثیت مبصر وسیم جاوید صاحب جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء ہند گریٹر حیدرآباد نے شرکت کی، حافظ جہانگیر فیضی نے جمعیۃ کی گذشتہ میعاد کی کارگزاری پیش کی؛ جس کو سبھی نے خوب سراہا چنانچہ بلا مقابلہ بالاتفاق حافظ شیخ جہانگیر فیضی کو جمعیۃ علماء ہند حلقہ یوسف گوڑہ کا صدر اور مولوی حامد صاحب کو جنرل سکریٹری منتخب کردیا گیا، اور نائبین صدور کے لئے مولانا عبدالخبیر صاحب مظاہری، حافظ عبدالرحمن صاحب حلیمی، مولانا مصور حسین صاحب ندوی، اسی طرح سکریٹری کے لیے مولانا محمد نصیر صاحب قاسمی، جناب عبدالعلیم صاحب، جناب محمد عبدالحفیظ صاحب جناب سید احمد صاحب طئے کئے گئے ہیں، جبکہ اس اگلی میعاد میں خازن کی حیثیت سے جناب ساجد صاحب، جناب محمد اظہر صاحب خدمات انجام دیں گے، نیز پریس سکریٹری کے لئے حافظ سید احمد آصف صاحب کا انتخاب عمل میں آیا، ایگزیکٹیو ممبران میں حافظ شیخ امجد صاحب فیضی حافظ محمد اسحاق صاحب، حافظ عبد القدیر صاحب, جناب محمد ضمیر صاحب، جناب عبدالکریم صاحب، حافظ محمد رفیق صاحب، حافظ محمد عبدالعزیز صاحب، حافظ محمد فیروز شعیب صاحب، حافظ محمد عبدالسمع صاحب، جناب محمد رفیق صاحب، حافظ عبدالجبار صاحب , جناب جہانگیر صاحب کا نام لکھا گیا، انتخابات کے بعد صدارتی خطاب کرتے ہوئے مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری تلنگانہ وآندھرا نے خدمت خلق کو قرآن وحدیث کی روشنی میں خوب واضح کیا، اور فرمایا کہ خدمت سے خدا ملتا ہے، اللہ کی رضامندی میسر ہوتی ہے، اس جمعیۃ کے پلیٹ فارم یعنی جانشین شیخ الاسلام امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی قیادت میں کام کرنے سے اسلام اور شعائر اسلام کی حفاظت ہوتی ہے، ملک میں امن و شانتی کی تعلیم کو عام کرنے کا ایک سنہرا موقع ملتا ہے، واضح رہے کہ حافظ حبیب صاحب کی دعا پر اختتام عمل میں آیا، نو منتخب تمام ذمہ داران و اراکین نے سبھی کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ انتخابات تک خوب ہمت اور بڑوں کے مشوروں سے خدمت کرنے کا عزم کیا، اور عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی دامت برکاتہم سے خصوصی دعاؤں اور توجہہ کی درخواست کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×