آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا سی اے اے کی واپسی تک اپنی جد و جہد جاری رکھے گی: حافظ پیر شبیر احمد

حیدرآباد: 8 جنوری(پریس ریلیز) جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش کے ارکین عاملہ و مدعوئین خصو صی کا اجلاس آج صبح دفتر ریا ستی جمعیۃعلماء مسجد ز م ز م باغ عنبر پیٹھ ، بصدا رت حافظ پیر شبیر احمد صا حب صد ر علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش منعقد ہوا ۔ قر آن کریم کی تلا وت سے اجلاس کا آغاز ہو ا ۔صدر محترم نے 2/ جنوری 2020؁ء کو دہلی میں منعقدہ جمعیۃ علماء ہند کی قومی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کی روداد رکھتے ہوئے فرمایا کہ ملک میں قوم و ملت کو درپیش اہم مسائل بشمول سی اے اے این آر سی اور این پی آر پر غور و خوص کیا گیا۔ ورکنگ کمیٹی کااجلاس مولانا قاری عثمان صاحب منصور پوری صدر جمعیۃ علماء ہند کی صدارت اور مولانا سید محمود اسعد مدنی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی اجلاس منعقد کئے جائیں گے ‘اسی سلسلے میں انشاء اللہ ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر اہتمام 31؍جنوری 2020؁ء کو تلنگانہ کے ضلع نرمل میں اور 8؍ فروری 2020؁ء کو شہر حیدرآباد میں (NRC)(CAAاور(NPR) کے خلاف اجلاس عام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے 8؍فروری کے اجلاسمیں جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی قائدین خصوصا مولانا سیدمحمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند اور مختلف مسالک کے علماء اور تمام مذاہب کے رہنماؤں کے علاوہ سماجی اور ہم خیال سیاسی قائدین شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ایک عشرہ تلنگانہ میں اور آندھرا پردیش میں ملک بچاؤ , دستور بچاؤ کے عنوان سے مہم چلائی جائے گی جس میں(NRC)(CAA) اور (NPR) سے متعلقعوام میں شعور بیدارکیا جائے گا۔ نیز(NRC)(CAA) اور ( NPR)کیا ہے،اس کو پروجیکٹر کے ذریعہ عوام الناس کو بتایا جائے گا۔ یہ مہم9/جنوری سے 22/جنوری تک تلنگانہ کمتعدد اضلاع،محبوب نگر،نلگنڈہ،سریا پیٹھ،کھمم،ورنگل،کریم نگر،جگتیال،نظام آباد،عادل آباد،میدک،رنگاریڈی،قطب اللہ پور،وقار آباد،حیدرآباد، میں چلے گی۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی مبلغ دارالعوام دیوبند اور ریاست کے ممتاز علماء کرام کے علاوہ قامی علماء کرام کے خطابات ہونگے اسی طرح 20/جنوری سے 29/جنوری تک آندھرا اور رائلسیماء کے متعدد اضلاع کتہ گوڈم،وجئے واڑہ، گنٹور، انگول، نیلور، چتور، کڑپہ، اننتپور، کرنول، ناگر کرنول میں ملک بچاؤ ,اور دستور بچاؤ کے عنوان سے جلسے منعقدہو نگے،جس میں مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا محمد یامین صاحب قاسمی مبلغ دارالعوام دیوبند کے علاوہ ریاست کے ممتاز علماء کرام اور مقامی علماء کرام کے خطابات ہونگے، واضح ہو کہ تلنگانہ کے اضلاع کی طرح آندھرا اور رائلسیماء کے اضلاع میں بھی (NRC)(CAA) اور( NPR)کے خلاف عوام میں شعور بیدار کیاجائے گا۔اس کے علاوہ(NRC)(CAA) اور ( NPR)کیا ہے، اس کو پروجیکٹر کے ذریعہ عوام الناس کو بتایا جائے گا۔اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 26؍جنوری 2020؁ء کو تلنگانہ وآندھراپردیش کے اضلاع میں ( NRC)(CAA)اور (NPR) کے خلاف خاموشی کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کریں ۔آج اجلاس میں ریاستی چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ( NRC)(CAA)اور (NPR) سے متعلقاپنا موقف واضح کریں ور نہ ر یاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش بلدیات اور میونسپل کار پوریشنوں کے انتخابات میں حکومت کے خلاف مہم چلائے گی ۔ اسی طرح مرکزی حکومت سے بھی مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ (1990)اور(2010) میں جس طرح کی مرد شماری ہوئی تھی اب بھی اسی نہجپر مردم شماری کرائیں اس میں جو ترمیم کی گئی ہے ہم اس لئے تیار نہیں ہے اس لئے ہم اس کی مخالفت کررہے ہیں۔ انہوں نے جمعیۃ کے قائدین و کارکنان کو ہدایت دی کہ عوام میں اس سیاہ قانون کے خلاف شعور بیدار کریں اور احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھیں جب تک یہ کالاقانوں ختم نہیں ہوجاتااسی طرح ا س اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ (NRC)(CAA) اور( NPR)کے خلاف جوجماعتیں اور تنظیمیں احتجاج کررہے ہیں ان میں شریک ہوکر ان کا ساتھ دیں ۔آج اس اجلاس میں مولانا قا ضی سمیع الدین صاحب قا سمی ،صدر جمعیۃ علماء میدک ، مفتیعبدالمغنی صاحب مظا ہری صدرجمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد ،مولانا مصدق صا حب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گر یٹر حیدرآباد ،مولانا الیاس صا حب جامعی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نیلور ، مولانا حبیب اللہ صا حب قا سمی ، صدر جمعیۃ علماء ضلع گنٹور ،، مولانا قطب الدین صاحب قا سمی سکندر آباد, مولانا مقصود احمد طاہر صاحب ،حا فظ پیر خلیق احمد صا بر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش، ۔ کے علا وہ دیگر احباب نے شر کت فر ما ئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×