آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش برادرانِ وطن کی قیادت میں منعقد کرے گی احتجاجی مظاہرے

حیدرآباد: 4؍جنوری (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کا یہ احساس ہے کہ NPR،NRC،CAAکی مخالفت درحقیقت ملک کے دستور اور سیکولر کردار کی حفاظت کے لئے ہے ،اس کی جتنی ذمہ داری مسلم قوم پرہے اتنی ہی ذمہ داری غیر مسلم بھائیوں کی بھی ہے ، آسام کی NRCنے یہ ثابت کردیا ہے کہ مسلمانوں سے تین گنازیادہ غیر مسلموں کی تعداد متاثرہوکر شہریت کے رجسٹر سے باہر ہوئی ہے،CAAآزاد ہندوستان کی تاریخ کاایسا تباہ کن قانون ہے جس میں فرقہ پرستوں کو خوش کرنے کے لئے مذہب کی اساس پر تفریق کرنے کی بنیاد رکھی گئی ہے ،جو ملک کے سیکولرزم اوربنیادی آئینی ڈھانچہ کے خلاف ہے، اس لئے عاملہ یہ طے کرتی ہے کہ غیر مسلم برادران وطن کو ساتھ لیکر ان کے سر پر قیادت کا تاج رکھ کر جوائنٹ ایکشن کمیٹیاں بناکر عوامی شعور بیداری مہم اور اجتماعی پرامن احتجاجی پروگرام کئے جائیں ، صرف مسلم قوم کا احتجاج نہ صرف یہ کہ فرقہ پرستوں کو مضبوط کرے گا ،بلکہ اس انقلابی تحریک کو بھی ختم کردیگا،چونکہ یہ مسئلہ ملک کے دستور اور سیکولراقدار کی حفاظت کا مسئلہ ہے اسی لئے اپنے علاقے میں موجود بابائے آئین ڈاکڑ بھیم راؤ امیڈکر چوراہے سے یا ان کی طرف موسوم جگہ احتجاجی پروگرام بہتررہے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×