آئینۂ دکن

مسجد اکبری اکبرباغ میں جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کا ہنگامی اجلاس

حیدرآباد: 23؍ڈسمبر (پریس ریلیز) سید نذیر احمد قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی پریس نوٹ کے بموجب شہریت قانون اور این آر سی کے نفاذ کے سلسلہ میں پورا ملک سراپا احتجاج ہے۔ ان سنگین حالات سے ہر درد مند بے چین و مضطرب ہے۔
ریاستی جمعیۃ علماء نے تلنگانہ وآندھرا کے اکابر علماء سے مشاورت کی اور اس جدوجہد کو تیز کرنے کے لئے مختلف پروگرامس اور رہنمایانہ خطوط طے کیے ہیں‘ ان کی روشنی میں شہر حیدرآباد میں احتجاجی مہم کو پھیلانے اور قطعیت دینے کے لئے ایک ہنگامی اہم اجلاس 23؍ڈسمبر بروز پیر بعد عشاء متصلا مسجد اکبری اکبر باغ میں منعقد ہوگا‘ جس کی صدارت
حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری صاحب مدظلہ صدر جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد فرمائیں گے ۔ تمام اراکین ومحبین جمعیۃ’ نوجوان علماء، ائمہ موذنین، دانشوران اور دردمندان ملک وملت سے اپنے دوست احباب کے ساتھ شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×