آئینۂ دکن

شہریت ترمیم قانون کے خلاف تلنگانہ و آندھرا میں جمعیۃ علماء اپنا احتجاج جاری رکھے گی

حیدرآباد : 21؍ دسمبر (پریس نوٹ ) جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش کے اراکین عاملہ و مدعوئین خصوصی کا اجلاس آج صبح دفتر ریاستی جمعیۃ علماء مسجد ز م ز م باغ عنبر پیٹ ، بصدا رت حضر ت حا فظ پیر شبیر احمد صا حب صد ر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش منعقد ہوا ۔ قر آن کریم کی تلا وت سے اجلاس کا آغاز ہو ا ۔ صدر محترم نے سا بقہ کار وا ئی اور اس کی تو ثیق پر بات کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری کے بعد جمعیۃ علماء ہند نے اس بات کا فیصلہ کیا تھا کہ ملک گیر سطح پر پرامن خاموشی کے ساتھ احتجاج کیاجائے، الحمد اللہ ریاستی جمعیۃ علماء کی ہدایت پر تلنگانہ وآندھراپردیش کے اضلاع , تعلقہ جات ,منڈلوں اور دیہاتوں بشمول حیدرآباد , وسکند رآبا کے تقریبا (756) سے زائد مقامات پر پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوئے ہیں, انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر جب ملک تقیم ہورہا تھا ہم نے اس کی شدید مخالفت کی تھی , اب موجودہ حکومت قومی شہریت بل لاکر پھر ایک مرتبہ ملک کو مذہب کے نام باٹنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے ہم اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ قومی شہریت بل جس میں ائین ، قانون ، مساوات ، جمہوری اقدار کوتار تار کر دیا گیا اور آئین ہند ، مساوات اور جمہوری اقدار کا خون کرتے ہوئے ملک کو ایک مذہب کی بالا دستی کا شکار بنادیا گیا ہے۔اور غیر آئینی و غیر دستوری سٹیزن شپ امینڈمنٹ بل کو قانون کے رکھوالوں نے ہی قانون سے کھلواڑ کرتے ہوئے منظور کر کے قانون کی شکل دے دی حالانکہ بل سے آئین کی دفعہ 14اور 15کی صریحاً خلاف ورزی ہوتی ہے، جن میں اس بات کی کھلی ہدایت ہے کہ ملک میں کسی بھی شہری کے ساتھ رنگ ونسل اور مذہب کی بنیادپر کسی طرح تفریق نہیں کی جائے گی، اور ہر شہری کے ساتھ یکساں سلوک ہوگا ۔ آج کے اس اجلاس میں (CAA) اور(NRC) کی مخالفت میں پوری ریاستی تلنگانہ آندھرا ورائلسیماء میں مسلسل احتجاج کرنا طئے پایا ہے ہم جب تک قانوں ختم نہیں ہوتا اس وقت تک پرزور انداز میں غیر مسلم حضرات کو ساتھ لیکر احتجاج جاری رہے گا آج کے اس مشاورتی اجلاس میں جو مندد جہ ذیل امور طئے پائے ہیں وہ یہ ہیں(۱)بتاریخ 28؍دسمبر 2019؁ء مطابق یکم ؍ جمادی الاولی ۱۴۴۱؁ھ دونوں ریاستوں میں یوم روزہ ودعاء منایا جائے گا۔ایک دن قبل جمعہ کے موقع پر تمام مساجد میں اس کا اعلان کیا جائے اورہفتہ کے دن کسی ایک مرکزی مسجد میں تمام لوگوں کو نمازعصر میں جوڑا جائے اور علاقہ کے کسی بڑے عالم کابیان ہو۔اور اجتماعی دعاء وافطار کا اہتمام کیاجائے !
(۲)تلنگانہ آندھرا ورائلسیماء میں اپنے اپنے مقام پر کلکٹر آفس , تحصیل آفس کے سامنے ٹینٹ (ڈیرا ) ڈال کر زنجیری احتجاج کرتے رہنا۔اس میں جمعیۃ علماء کا جھنڈا اور بیانر ضروری ہے۔ (۳) اپنے احتجاج میں ہردن کسی نہ کسی سماجی ومذہبی قائدین کوبھی مدعوکرنا ,اور ا ن سے بھی بیان کرانا۔(۴)ضلع مستقر کے احتجاج میں ریاست سے کوئی نہ کوئی ذمہ دار خصوصا جنرل سکریٹری بھی تھوڑے وقت کے لئے شرکت کریں گے \۔(۵) ملک ودستور بچاؤ احتجاجی جلسوں کا انعقاد!اپنے اپنے اضلاع میں تعلقہ واری دس روزہ یا۸ روزہ جلسے منعقد کرنے کے بعد ضلعی سطحی پر ایک مرکزی جلسہ منعقد کیا جائے ,جس میں ریاستی ذمہ دار واکابر علماء ودیگر مذاہب کے ریاستی قائدین کوبھی مدعوکیاجائے۔(۶) اپنے مقامی(MLA)یا(MP) یاموجودہ حکومت سے تعلق رکھنے والے سیاسی قائدین سے ملاقات کرنااور تحریری شکل میں ان سے نمائندگی کرنا کہ وہ ریاستی حکومت پر دباؤڈالے کہ جیسے بعض ریاستی حکومتوں نے اپنے ریاست میں اس بل کے نفاذ کا انکار کیا ہے ۔اسی طرح ہماری ریاستی حکومت بھی کھل کر اعلان کرے ۔(۷) تمام اضلاع کے صدور کاایک وفد ریاستی صدر صاحب کی قیادت میں تلنگانہ کے چیف منسٹر سے ملاقات کرے گا ۔(۸) تمام مقامات پر مختلف زبانوں میں احتجاجی اسٹیکرس یاپوسٹر چسپاں کرنا , مضمون ریاستی جمعیۃ علماء کی طرف سے فراہم کیا جائے گا۔نیزہماری ریاستی حکومت چونکہ اس بل کی مخالفت میں ہے اس لئے اپنے احتجاجی پروگراموں میں ریاستی حکومت کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کریں۔وفد کی شکل میں تلنگانہ آندھراوررائلسیماء کے اضلاع کا دورہ کرکے عوام میں شعور بیدار کریں اور اس سلسلہ میں جن جن چیزوں کی ضرورت ہے اس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔اور ریاستی جمعیۃ علماء زمینی سطح پر کام کریں گی۔ مفتی عبدالمغنی صاحب کی دعا ء پر اجلاس اختتام پزیر ہوا جس میں درجہ ذیل علماء کرام شریک ہوئے جلاس میں مو لاناسید اکبرصا حب مفتا حی سر پرست ریا ستی جمعیۃ علماء ،مولانا قا ضی سمیع الدین صاحب قا سمی ،صدر جمعیۃ علماء میدک ، مولانا محمد عبدالقوی صاحب ، مفتی عبدالمغنی صا حب مظا ہری صدرجمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد ،مولانا مصدق صا حب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گر یٹر حیدرآباد ،مولانا الیاس صا حب جامعی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نیلور ، مولانا الیاس صا حب قا سمی را ئی چو ٹی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کڈپہ ، مولانا حبیب اللہ صا حب قا سمی ، صدر جمعیۃ علماء ضلع گنٹور ،مولانا شیخ احمد صاحب صدرجمعیۃ علماء ضلع نیلور ،مولانا سعید صاحب کھمم ، مولانا مقصود احمد طاہر صاحب مولانا محمد نعیم کوثر رشادی , ، مولانا قطب الدین صاحب قا سمی سکندر آباد ،مولانا زا ہد صا حب قا سمی اوپل ، مو لانا سعید المظفرصا حب قا سمی سو ریا پیٹھ،حا فظ پیر خلیق احمد صا بر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش، مولانا نعیم کو ثر صا حب رشا دی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع محبوب نگر ، ، مفتی محمد یو نس صا حب قا سمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر ، مو لانا غفران صا حب صدر جمعیۃ علماء ضلع دجئے نگرم ، مولانا محمود صا حب اسعدی ضلع کرشناء ،محترن جناب الطاف صا حب صدر جمعیۃ علماء ایسٹ گو دا وری ، ۔ کے علا وہ دیگر احباب نے شر کت فر ما ئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×