آئینۂ دکن

بابری مسجد کے متوقع فیصلے سے قبل سیاست نہ کریں‘ سوشل میڈیا پر تبصروں سے گریز کرے

حیدرآباد : 4؍ نومبر (پریس ریلیز) حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ آندھرا پردیش اور صدور ونظمائے اعلی ریاستی جمعیۃ نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ بابری مسجد پر متوقع فیصلے اور ملکی حالات کے پیش نظر ملک کے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والے برادرانِ وطن کو   سپریم کورٹ کے فیصلے کو ملک کی تعمیر و ترقی کے تناظر میں مثبت نظر سے دیکھنا چاہیے۔ مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے بلا امتیاز مذہب وفرقہ تمام ہندوستانیوں سے یہ اپیل کی کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہے جس شکل میں بھی آئے، اس کو ماننا ہم سب کے لئے ضروری ہے۔ ہم امید کرتے ہے کہ کورٹ کا فیصلہ عدل وانصاف کی بنیاد پر آئے گا ہم تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ صبر و تحمل اور عزم و حوصلے سے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے خود کو ہر طرح کی اشتعال انگیزی اور بہکاوے سے دور رکھیں اور ہر حال میں امن و امید کے دامن کو پکڑے رہیں۔  ہم سب کے لئے ضروری ہے کہ ہم عدلیہ کے فیصلہ کو مانتے ہوئے دینا کے سامنے گنگا جمنی تہذیب کی عمدہ مثال پیش کریں اسی طرح صدر محترم نے تمام مساجد ائمہ و خطباء سے درخواست کی ہے کہ وہ جمعہ کے موقع پر تمام مسلمانوں سے ملک میں امن وامان باقی رکھنے اور عدلیہ کے فیصلہ کااحترام کر نے اور اس کو قبول کرنے اور اسی طرح ( WHASTAPP) اور سوشل میڈیا کے ذریعہ نفرت پہلانے اور افواں پر دیہان دینے سے احتراز کرنے کی ترغیب دیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×