آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کے صدور ونظمائے اعلی کا ایک روزہ اہم اجلاس

حیدرآباد : 10؍ اکٹوبر (پریس ریلیز) حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جزل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھر ا پردیش کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کے صدور و نظمائے اعلی اور مدعوئین خصوصی کا ایک روزہ اجلاس بصدات :حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش بتاریخ:۱۲؍صفر ا لمظفر۱۴۴۱؁ھ مطابق 12؍ اکٹوبر 2019؁ء بروز ہفتہ بوقت صبح 10:00بجے ,بمقام ریاستی دفتر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش مسجدزم زم ،باغ عنبر پیٹھ ،حیدرآباد منعقد ہوگا ۔انشاء اللہ تعالی اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا احمد عبداللہ صاحب قاسمی آر گنائزر جمعیۃ علماء ہند انچارج بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈس شرکت کرینگے۔

ایجنڈا
۱۔سابقہ کاروائی کی خواندگی وتوثیق۔
۲ (VOTER,ID NRC NPR)کی تفصیلات اوراضلاع کی کارکردگی
۳۔ جمعیۃ یوتھ کلب کا مقصد اور اسکا قیام
۴۔ممبر سازی مہم
۵۔ اس کے علاوہ دیگر امور بحکم صدر محترم

نوٹ : تمام احباب سے وقت کی پابندی کی درخواست کی جاتی ہے !

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×