آئینۂ دکن

معروف داعی مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری غیر دستوری اور غیر قانونی

حیدرآباد : 22؍ ستمبر ( پریس ریلیز ) ملک کے معروف و مشہور عالم دین حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب جو اپنے عمدہ اخلاق تواضع ملنساری اورسادہ واضح اور بے غبار دعوتی کوششوں کے حوالے سے ملک بھر میں خصوصی پہچان رکھتے ہیں اور دستور ہند میں مذہب کے پرچار کی جوکھلی اجازت حاصل ہے اس کے مطابق قانونی انداز سے دعوت دین کا کام کرتے ہیں ان کو گذشتہ رات ایک دینی پروگرام میں شرکت کے بعد واپسی پر میرٹھ سے اترپردیش اے ٹی ایس کے خصوصی دستے نے غیر قانونی انداز میں گرفتار کیااور ان پر بے جا الزامات لگائے ہیں اور اس گرفتاری سے یوپی حکومت ناجائز سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد اس ظالمانہ غیر قانونی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتی ہے اور عدالت عالیہ سے مولانا کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
مولانا کلیم صدیقی صاحب بلا لحاظ مذہب ہر طبقہ میں مقبول ومحترم ہیں وہ پابند قانون امن پسند ہندوستانی ہیں یقینا وہ کسی بھی تحقیقات میں تحقیقاتی ایجنسیوں کا ضرورتعاون کریں گے بلا کسی قانونی نوٹس کے اچانک غیر قانونی انداز سے  مجرموں کی طرح ان کی گرفتاری سے لاکھوں دل دکھی ہیں اور غم وغصہ کا اظہار کررہے ہیں۔
حکومت کو ہر سماج کی معزز شخصیات کے احترام کرنا چاہئے ہم اس مشکل گھڑی میں مولانا اور ان کے متعلقین کےساتھ اظہار یگانگت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی مولانا کی جلد رہائی مقدر فرمائے اور تمام الزامات سے بری فرمائے
مولانا محمد عبد القوی صدر جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد مولانا محمد مصدق القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد مفتی تجمل حسین قاسمی مولانا عبد الملک مظاہری حافظ غوث رشیدی حافظ سلیم بابر مفتی معراج الدین علی ابرار مولانا سید نذیر احمد قاسمی حافظ وقاری محمد یونس علی خان مولانا واصل حقانی نے یہ مذمتی بیان جاری کیا اور اس کیس میں حضرت مولانا محمود اسعد مدنی کے حکم پر حافظ ندیم صدیقی صدر جمعیت علماء مہاراشٹرا کی کوششوں کی بھر پور ستائش کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×