آئینۂ دکن

سٹی جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ عام

سٹی جمعیۃ علماء ہند حلقہ یوسف گوڑہ حیدرآباد کے زیراہتمام عظیم الشان فقیدالمثال جلسہ عام بتاریخ 21 ستمبر 2019 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء متصلاً بمقام مسجد صحابہ بی بی آمنہ جواہرنگر یوسف گوڑہ حیدرآباد نزد کرشنا کانت پارک بعنوان عظمت صحابہ واہل بیت اطہار منعقد کیا جارہا ہے جس کی صدارت عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین صاحب رحمانی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ وآندھرا اور نگرانی حضرت الحاج قاضی افضل شریف صاحب دامت برکاتہم صدر سٹی جمعیۃ علماء حیدرآباد  مہمان خصوصی بزرگ عالمِ دین حضرت مولانا مفتی محمد زکریا صاحب مفتاحی کیرانوی خلیفہ محی السنہ حضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمت اللہ علیہ اور مقرر ذیشان حضرت مولانا پی ایم محمد مزمل احمد صاحب رشادی والاجاہی دامت برکاتہم خطیب مسجد عمرفاروق بنگلور کا کلیدی خطاب ہوگا۔ بحیثیتِ مہمان مقرر حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کے بصیرت افروز خطابات ہونگے۔ مہمانِ اعزازی  میں قابل ذکر حضرت حافظ محمد فہیم الدین صاحب منیری نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا حضرت حافظ وسیم جاوید صاحب جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء حیدرآباد تشریف لائیں گے۔ حافظ محمد جہانگیر حلیمی صدر جمعیۃ علماء یوسف گوڑہ وجمیع راکین جمعیۃ علماء ہند حلقہ یوسف گوڑہ حیدرآباد نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص گزارش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×