آئینۂ دکن

تبلیغی جماعت کے پروگرام کی آڑ میں مخصوص طبقہ کے خلاف مہم‘ میڈیا کی انتہائی گھناؤنی اور شرمناک حرکت

حیدرآباد: 31؍مارچ (عصر حاضر) ایک ایسے وقت جبکہ سارا ملک کورونا وائرس کووڈ-19 کو لیکر تشویش اور خوف کا شکار ہے‘ میڈیا کی جانب سے تبلیغی جماعت کے پروگرام کی آڑ میں مخصوص طبقہ کے خلاف مہم انتہائی گھناؤنی اور شرمناک حرکت ہے‘ جس پر فوری روک لگنی چاہیے‘ ہم سب اس موقع پر تبلیغی جماعت کے ساتھ ہیں۔ امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے اپنے صحافتی بیان میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ مولانا حامد محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ تبلیغی جماعت کے جس پروگرام کو لیکر میڈیا میں مباحث کیے جارہے ہیں وہ لاک ڈاؤن سے پہلے کا ہے اور اس دوران ملک میں ایسے کئی ایک بڑے مذہبی سماجی ‘ سیاسی پروگرامس اور دیگر تقاریب منعقد ہوئے‘ حتی کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بھی جاری تھاد لیکن گزشتہ دو دنوں سے تبلیغی جماعت کے مرکز نظام الدین دہلی کو جس طرح میڈیا میں نشانہ بنایا جارہا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ میڈیا کی ذہنیت اور ارادے کتنے ناپاک ہیں۔ مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ بعض گوشوں کی جانب سے ایف آئی درج کیے جانے کا مطالبہ کیا جارہا وے جبکہ با قاعدہ لاک ڈاؤن کے بعد بھی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی لاپرواہی اور بدنظمی کی وجہ سے ہزاروں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں مزدور پیشہ افراد ایک مقام پر جمع ہوئے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل بھی ہوئے۔ امیر حلقہ نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے ذمہ داروں نے بذاتِ خود پولیس اور انتظامیہ کو اپنے پاس پھنسے افراد کے مسائل سے آگاہ کیا تھا اور ان کو واپس اپنے مقامات روانہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ لیکن اس وقت جنتا کرفیو اور اچانک لاک ڈاؤن سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوچکا تھا جس کے نتیجہ میں یہ لوگ تبلیغی مرکز میں پھنس گئے۔ اس مسئلہ کو انسانی مسئلہ کے بجائے منفی رخ دینا قابل مذمت ہے۔ جس پر روک لگنی چاہیے اور کاروائی بھی کی جانی چاہیے۔ اور  ان لوگوں کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے جنہوں نے ان لوگوں کی درخواست پر توجہ نہیں دی۔ مولانا حامد محمد خان نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی سب کو متحد ہوکر ان حالات کا مقابلہ :کرنا ہے۔ اور ایسے نازک موقع پر کسی بھی قسم کے سازشوں سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ مولانا حامد محمد خان نے تمام مسلمانوں سے بھی اپیل کی وہ تمام مسلکی اختلافات سے بالاتر ہوکر مرکز نظام الدین کا ساتھ دیں تاکہ نفرت آمیز اور گمراہ کن مہم چلانے والوں اور غیر ذمہ دارانہ رول ادا کرنے والی میڈیا کو شکست دی جاسکے۔ آخر میں مولانا حامد محمد خان نے حالیہ عرصہ میں دہلی یا بیرون ملک سے تلنگانہ آئے ان تمام لوگوں سے بھی اپیل کی وہ رضا کارانہ طور پر خود دواخانہ سے رجوع ہوں اور اپنا چیک اپ کروائیں اور انتظامیہ کا تعاون کریں یہ خود ان کے او ران کے افرادِ خاندان کے لیے مفید ہوگا اور انسانیت کی بھی خدمت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×