آئینۂ دکن

عیدالفطرکی خوشیاں و مسرتیں رب کائنات کا انعام واکرام

عیدالفطر کے موقع پر عامۃ المسلمین کو عید کی پرخلوص مبارک باد دیتے ہوئے امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند‘حلقہ تلنگانہ مولانا حامدمحمدخان نے فرمایا کہ عید کی خوشیاں اور مسرتیں ماہ صیام کے روزوں، تراویح، لےۃ القدر اور نفل عبادات کے بعد اللہ تعالیٰ کا عامۃ المسلمین کے لیے خصوصی انعام اورنزول قرآن کا جشن ہے۔ جناب حامدمحمدخان صاحب نے مزید فرمایا کہ اہل ایمان کو عید کے موقع پر یہ عہدکرنا چاہئے کہ وہ ماہ صیام کے بعد والی زندگی بھی اللہ تعالیٰ کے احکام کی اتباع واطاعت کرتے ہوئے بسر کریں گے اورمن مانی ومن چاہی زندگی کو ترک کریں گے اور رب چاہی زندگی کو اختیارکریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدکی مبارکباد کے حقیقی مستحق وہ ہیں جنہوں نے رمضان کا احترام کیا اوراہتمام کیا اورعہدکیا کہ رمضان بعدکی زندگی شریعت کے مطابق ہوگی نہ کہ طبیعت کے مطابق۔ مولانا حامد محمدخان نے کہا کہ اس بار ہم عید مختلف حالات میں منارہے ہیں۔ کورونا کی وباء اور لاک ڈاؤن سے مشکلات کا سامنا ہے۔ لیکن اللہ کی ذات سے ہمیں کامل یقین ہے کہ حالات بدلیں گے اور اللہ کی رحمت ضرور آئے گی۔ مولانا نے کہا کہ نبی اکرمﷺ کے دورمیں بھی اس سے سخت حالات جنگ بدر‘ فتح مکہ کے موقع پر پیش آچکے ہیں مگر رمضان کی برکات کے ساتھ عید کی آمد گویا آپؐ کے لیے راحت وسکون کا لمحہ تھا۔ مولانا نے کہا کہ عیدالفطرتودراصل روزوں کی تکمیل کا دن، مزدورکی مزدوری انعام واکرام کے حصول کا دن ہے اوررب کی بڑائی وکبریائی بیان کرنے اور شکر کے اظہار کا موقع ہے۔ لہٰذا ہر قسم کے حالات اور عسرویسرکی کیفیات میں ہمارے دل اللہ تعالیٰ کے حضور حمدوثنا سے لبریز ہونے چاہئیں اور ہمارے گھروں سے تکبیراللہ اکبراللہ اکبر‘ لا ٓالہ الا اللہ‘ اللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمدکی صدائیں بلند ہوں، مولانا نے مزید کہا کہ اس موقع پر ہم اپنے ان رشتہ داروں،پڑوسیوں اور غرباء کا بھی خیال رکھیں جو اس وقت معاشی مشکلات کا شکارہیں۔ اُن اسیروں کو بھی اپنی دُعاؤں میں یاد رکریں جو حق گوئی کی وجہ سے ظلم کا شکار ہوئے ہیں۔اس موقع پر ہم شام،فلسطین‘ یغور اور روہنگیائی مسلمانوں کو اپنی دُعاؤں میں فراموش نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ سے دُعا کریں کہ اللہ تعالیٰ دنیاوالوں پر رحم کا معاملہ فرمائے اور جلد از جلد ان مشکل حالات سے سارے عالم کو نجات دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×