آئینۂ دکن

تلنگانہ میں گورنمنٹ ڈگری کالجوں سے اردو کورسس کی برخواستگی کی کوشش ترک کردیں

حیدرآباد: 23؍جون (پریس نوٹ) آئیٹا تلنگانہ کے میڈیا کمیٹی کے ممبر محمد معین الدین کے بموجب آئیٹا اژیوس اڈریسنگ کمیٹی کے کنوینر عبدالکریم نے ریاستی وزیر تعلیم شریمتی سبھیتا اندراریڈی صاحبہ  ، کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن شری نوئین متل صاحب، ہائر ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین پروفیسر پاپی ریڈی صاحب سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ڈگری کالجوں سے اردو کورسس کی برخواستگی کی کوشش ترک کریں جس سے  کئی لکچررس ( کنٹراکٹ، آؤٹ سورس )  بے روزگار ہو جائینگے ہزاروں طلباء جو انٹر میڈیٹ کے مختلف کورسوں میں زیر تعلیم ہیں ڈگری میں داخلہ کے لیے پریشان کن حالات سے دوچار ہونگے اور قوی امکان ہے کہ وہ تعلیم سے دوری اختیار کر لیں۔ اردو ریاست کی دوسری بڑی زبان کے ساتھ ساتھ دوسری سرکاری زبان کا درجہ بھی رکھتی ہے جسکے ناطہ کچھ کورسس تو اسمیں برقرار رکھنا ضروری ہے کویڈ 19 حالات کے چلتے اسطرح کورسس ختم کرنامناسب نہیں طلباء ان حالات سے پریشان ہیں ہوسکتا ہے حالات کی بحالی کے بعد زیادہ داخلے ہو‌ں اس طرح کورسس اچانک ختم کرنے سے حکومت کی نیک نامی بھی متاثر ہو سکتی ہے آئیٹا اردو دوست انجمنوں اور اداروں، اولیائے طلباء، طلباء، لکچررس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان کالجوں میں داخلے دلوایں۔ آئیٹا نے اپنے ان احساسات کو متعلقہ ہدہ داروں کو ای میل پیغام کے ذریعے مطلع بھی کیا ہے ۔ امید اجتماعی کوششیں رنگ لائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×