آئینۂ دکن

رمضان المبارک اور نماز تراویح کے لیے جماعت اسلامی تلنگانہ اڑیسہ نے جاری کیں خصوصی ہدایات

حیدرآباد: 15؍اپریل (پریس ریلیز) امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ مولانا حامدمحمد خان نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر رمضان المبارک کے روزوں اور نماز تراویح کے لیے خصوصی ہدایات پر عمل کیلئے افرادِ ملت اسلامیہ سے مخلصانہ اپیل کی ہے ۔
بغیرکسی شرعی عذر کے روزہ ہر گز ناغہ نہ کریں۔
پنج وقتہ نمازیں باجماعت اپنے گھروں میں ہی اداکریں‘ مساجد میں نماز اداکرنے پراصرارنہ کریں۔
نماز تراویح گھر کے تمام ا فراد باجماعت اداکرلیں‘ قرآن حکیم کی جتنی سورتیں حفظ ہوں انکی تلاوت کرلیں۔
رمضان المبارک کے دوران بغیرکسی شدید ضرورت کے باہر نہ نکلیں۔ ایک دوسرے سے فاصلہ برقراررکھیں‘ ماسک پہننے کا اہتمام کریں اورحکومتی احکامات کی مکمل پابندی کریں۔
کسی بھی قسم کی دعوت یا افطار پارٹیوں سے اجتناب کریں۔
ضرورت مندوں کی خصوصی خبرگیری کریں‘ رشتہ داروں پڑوسیوں اور مستحقین کا بھرپورتعاون فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ سے خصوصی دُعاؤں کا اہتمام کریں کہ وہ اس موذی وباء سے تمام انسانوں کو محفوظ فرمائے،مساجد کی رونق بحال کردے اور زندگی کے معمولات کو اپنے معمول پر لے آئے۔
گناہوں پر ندامت کے احساس کے ساتھ سجدہ ریز ہوتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور بخشش کے طلبگار بنیں۔
اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں سے ہم سب کوفیضیاب کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×