• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

کورونا وباء کے دوران اہم مسائل پر توجہ کے بجائے پی وی صدی تقاریب کا اہتمام وقت اور خزانے کا ضیاع

ریاستی حکومت ان تقاریب کے ذریعے مسلمانان ہند کے زخموں کو کریدنے کا سبب بن رہی ہے : حامد محمد خاں

Asrehazir by Asrehazir
جون 28, 2020
in حیدرآباد و اطراف
0
67
SHARES
232
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
حیدرآباد: 28؍جون (راست) حکومت تلنگانہ کی جانب سے کورونا جیسی مہلک وبا کے دوران سرکاری سطح پر پی وی نرسمہاراو کی صدی تقاریب کا اہتمام ریاست کے خزانے پر ایک غیر ضروری بوجھ ہے۔امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ جناب حامد محمد خان صاحب نے ریاست تلنگانہ کی جانب سے ان صدی تقاریب کے اہتمام کے سلسلے میں حکومت کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ہماری ریاست بالخصوص شہر حیدرآبادکورونا جیسی وبا کے خطرے سے لڑرہا ہے اور روز بروز اس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے مناسب طبی سہولتوں اور انفراسٹرکچر کی کمی کے سبب لوگ بے انتہا پریشانیوں کا شکار ہورہے ہیں، ایسے وقت میں حکومت کی جانب سے ان پریشان حال عوام کی پریشانی کو دور کرنے کے انتظامات اور انہیں اس وبا سے نجات دلانے کی سرگرم کوششوں کے بجائے بے وقت کی راگنی کی طرح سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہاراو کی صدی تقاریب کا اہتمام پہلے سے مشکلات کا شکار سرکاری خزانے پر غیر ضروری بوجھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تو حکومت کی سب سے اہم ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ وہ ریاست کی عوام کو اس مہلک وبا سے بچانے کے لیے اپنے وقت، صلاحیتوں اور خزانے کا بھرپور استعمال کرے،انہیں ان کی پریشانیوں سے نجات دلانے کی فکر کرے، گزشتہ لاک ڈاون کے سبب جو غریب معاشی پریشانی کا شکار ہیں انہیں ان کی معاشی پریشانی سے نکالنے کا بندوبست کرے نہ کہ صدی تقاریب کے نام پر سرکار کا وقت اور پیسے کا بے جا اصراف کیا جائے۔حامد محمد خان صاحب نے مزید کہا کہ یقینا آنجہانی پی وی نرسمہا راو تلنگانہ کے ایک اہم سپوت ہیں، انہوں نے ریاست اور ملک کے لیے خدمات انجام دی ہیں لیکن یہ بات بھی یا د رکھنی چاہیے کہ پی وی نرسمہا راو کی وزارت عظمیٰ کے دور ہی میں آزاد ہندوستان کی تاریخ کا سب سے المناک حادثہ یعنی بابری مسجد کی شہادت ہوئی۔مرکزی حکومت اور اس کی فورسس کی آنکھوں کے سامنے ملک کے دستور اور اس کے سیکولرزم کی دھجیاں اڑائی گئیں،پوری دنیا کے سامنے ملک کا سر شرم سے جھک گیا۔یہ ایک ایسا واقعہ تھا جس کی وجہ سے ملک میں قانون و دستور کی حکمرانی کو بڑا دھکا پہنچا اور ان سب کے لیے کسی نہ کسی طرح وقت کا وزیر اعظم بھی پوری طرح ذمہ دار تھا۔ مسلمانوں کے دلوں میں آج بھی اس کا زخم موجود ہے، اور اس موقع پر سال بھرچلنے والی ان تقاریب سے وہ زخم تازہ ہوں گے۔پی وی نرسمہا راؤ کی انہی مذموم حرکتوں کی وجہہ سے خود کانگریس پارٹی نے انہیں فراموش کردیا۔ جناب حامد محمد خان صاحب نے کہا کہ ان تقاریب سے ریاست میں ان قوتوں کو طاقت ملے گی جو اس بہانے سے مختلف فرقوں میں نفرت پیدا کرکے، اور ریاست کے امن و امان میں خلل پیدا کرکے اپنی سیاسی قوت میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں۔امیر حلقہ نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا وہ  اس ناگہانی آفت سے پریشان ریاست کے عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے پر اپنی پوری توجہ مرکوز کریں، ریاستی خزانے کو ان کی راحت رسانی کے لیے استعمال کریں، ایسا نہ ہو کہ عوام تو بیماری اور بھوک سے مررہی ہو اور سرکار مختلف سرکاری تقاریب کے ذریعے ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کرنے میں مصروف ہو۔
ADVERTISEMENT
ADVERTISEMENT
Previous Post

جی ایچ ایم سی حدود میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ اگلے تین چار دن میں ہوگا

Next Post

لاک ڈاؤن میں پیش آئے دل کو چھوجانے والے سو واقعات (۱)

Asrehazir

Asrehazir

Next Post

لاک ڈاؤن میں پیش آئے دل کو چھوجانے والے سو واقعات (۱)

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×