حیدرآباد: 17؍جون (پریس ریلیز) حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کی شان میں ٹی وی چینل ”نیوز 18“ کے اینکر نے نا زیبا اور ہتک آمیز رویہ کو اختیار کر تے ہوئے قابل گرفت الفاظ ادا کیے ہیں۔مولانا حامد محمد خان صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند نے اخبارات کے لئے جاری اپنے مذمتی بیان کہا کہ نیوز اینکر نے حضرت معین الدین چشتی اجمیریؒ کی شان میں گستا خی کا مجرمانہ کردار ادا کیا ہے اور نہ صرف مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے بلکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء کو بھی مکدر کیا ہے۔آپ نے کہا کہ حضرت اجمیریؒ بر صغیر ہند و پاک میں اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدارکے عظیم داعی اور غیر متنازعہ روحانی پیشوا رہے ہیں۔ حضرت اجمیریؒ کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں ان کی اپنی ایک منفرد پہچان ہے اور ساری عالم انسانیت ان کی خدمات سے عقیدت و محبت رکھتی ہے۔ مولانا حامد محمد خان صاحب نے کہا کہ ایسا محسوس ہو تا ہے کہ اس واقعہ کو منصوبہ بندی کے ساتھ جان بوجھ کر انجام دیا گیا اور فرقہ پرستی کو بڑھاوا دینے کی مذموم کوشش کی گئی۔ مولانا نے کہا کہ جہاں ایک طرف گودی میڈیا کی جانب سے دینی مدارس اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں دوسری طرف ہر کچھ دن بعد ٹی وی چینلوں پر Debate کے نام پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے۔ آپ نے مرکزی حکومت‘ عدلیہ اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور اس واقعہ کا سخت نوٹ لیاجائے اور چینل اور اینکر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے انصاف کیا جائے تا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔
ADVERTISEMENT
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تمام مسلمان بہن بھائیوں کو میری طرف سے بہت بہت سلام اور دعا تمام خواجہ بابا کے مریدین کو میری طرف سے بہت بہت سلام اور دعا یہ جو مرتد ذلیل اور بغیرت آدمی نیوز چینلز میں بیٹھ کے ہمارے مذہبی پیشوا اور رہنماؤں کے متعلق یہ جو باتیں کرتے ہیں یہ سراسر غلط ہے اور اس کی وجہ سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ہم اس بے غیرتی کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت ہندوستان سے اپیل کرتے ہیں کل اس اینکر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور اس کو سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی کسی بھی مذہبی رہنمآ پیشوں کے خلاف کوئی بات نہ کی جا سکے۔ہندوستان میں ہماری مذہبی پیشوا اور رہنما اور جتنے بھی مسلمانوں کے بڑے رہنماؤں کی درگاہ ہیں ان درگاہوں سے سے امن و سلامتی محبت کا پیغام پوری دنیا میں جاتا اور ہر مذہب کے لوگ ان مزارات سے فیض یاب ہوتے ہیں ہے ان مزارات پہ آنے والا ہر بندہ اپنے اللہ کے حضور بزرگان دین سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے اور اللہ اپنے نیک بندوں سے محبت کی وجہ سے عقیدت مندوں پر اپنا رحم اور فضل کرتا ہے اللہ پاک اسی طرح ہمیشہ ہماری محبت ان بزرگان دین سے قائم و دائم رکھے اور اللہ پاک ہم پے اپنا رحم کرم اور فضل رکھے آمین