آئینۂ دکن

جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد کی جانب سے عطیہ دہندگان کے لیے اظہارِ تشکر

حیدرآباد: 24؍مئی (پریس ریلیز) محمد رشاد الدین، ناظمِ شہر جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں اُن تمام عطیہ دہندگان کا شکریہ عطا کیا جنہوں نے Covid-19 ریلیف کے سلسلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور جماعت اسلامی کے بیت المال میں رقومات جمع کروائیں۔اس تعاون کے نتیجہ میں  الحمد للہ شہر حیدرآباد میں ہزاروں افراد تک پکی ہوئی غذا،راشن،نقد رقومات وغیرہ کے ذریعہ سے 3کروڑ سے زائد روپیوں کی امداد پہنچائی جاسکی۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام عطیہ دہندگان کے رزق میں برکت عطا فرمائے اورانسانیت کو کرونا کی آفت سے مکمل طور پر نجات عطا فر مائے۔ جماعت اسلامی اس موقع پر عید کی مبارکباد پیش کرتی ہے۔یقینا یہ عید پچھلی عیدوں سے بہت مختلف ہوگی لیکن اللہ نے ہم کو اس بات کا موقع عطا کیا کہ ہم نے رمضان کا اہتمام کیا۔روزے رکھے۔حتی المقدور خیرکے کام کئے۔انفاق،صدقات، خیرات،تذکیر،یاد دہانی، تلاوت قرآن، دعائیں، استغفار وغیرہ ساری چیزیں اُسی کے فضل سے کرنے کوممکن ہوسکیں۔اس پر ہم اللہ رب العالمین کے شکر گذار ہیں اور  عامۃ المسلمین کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ ہماری نارمل زندگی واپس لوٹے گی۔اُمت مسلمہ اپنے مشن کی طرف پلٹے گی۔تحریکِ اسلامی انشاء ا للہ اس پورے عزم کے ساتھ اپنے اقامت دین کے نصب العین کے لیے جدو جہد کو جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×