آئینۂ دکن

جنا سینا پارٹی بھی کررہی ہے تلنگانہ کے عام انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری

حیدرآباد12 دسمبر(عصرحاضر) ریاست تلنگانہ میں جیسا جیسا انتخابات قریب آرہے ہیں برسراقتدار پارٹی بی آر ایس کے علاوہ تمام پارٹیاں عملاً تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ اسی طرح جناسینا پارٹی آئندہ عام انتخابات میں تلنگانہ میں مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پارٹی صدر پون کلیان کی ہدایت کے مطابق 32 حلقوں میں پارٹی کے ذمہ داروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ تمام اپنے اپنے الاٹ کردہ حلقوں کا دورہ کریں گے اور رپورٹ تیار کریں گے، اس رپورٹ کے مطابق امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ جناسینا کے قیام کے بعد سے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے کے لیے کام کرنے والوں کو مزید مواقع فراہم کرنے کے ارادے سے پہلے مرحلے میں 32 افرادکوذمہ داریاں دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اداکار سے سیاستداں بنے پون کلیان کی یہ پارٹی پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے انتخابات میں حصہ لیتی آرہی ہے۔اے پی اسمبلی میں اس کا ایک رکن اسمبلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×