آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیﷺ وتقسیمِ انعامات کا کامیاب انعقاد

کریم  نگر: 9؍نومبر (عصرحاضر) الحمدللہ بتاریخ 8 نومبر 2022ء بعد عشاء نیشنل فنکشن ہال ،کارخانہ گڈہ میں جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے زیر اہتمام جلسہ سیرت النبیﷺ وتقسیمِ انعامات کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب(صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا) نے صدارت فرمائی اور مہمانِ خصوصی محترم ڈاکٹر عبد القدیر صاحب(فاؤنڈر و چیرمین شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، بیدر،کرناٹک) نے شرکت کی اور تعلیم کی اہمیت، فضول خرچی واسراف سے اجتناب پر فکر انگیزکلیدی خطاب فرمایا۔ محترم مفتی محمد یونس القاسمی صاحب(صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر) نے پیغامِ سیرت کے عنوان پر جامع و بصیرت افروز خطاب فرمایا۔ مہمان محترم مفتی عبدالماجد صاحب( آرگنائزر شاہین گروپ) نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ حافظ سید رضوان صاحب( خازن جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر) نے تمہیدی کلمات میں جمعیۃ علماء کے سیرت النبیﷺ امتحانات پر روشنی ڈالی۔ محترم مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب (نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر) اردو انگلش کے پانچ گروپس کے اول ،دوم ، سوم اور تین ترغیبی انعامات حاصل کرنے والوں کا اعلان کیا ۔ مفتی محمد صادق حسین قاسمی ( جنرل سیکریٹری) نے نظامت کی۔ اس اجلاس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اراکینِ جمعیۃ میں مفتی عبدالحمید صاحب قاسمی ( صدر دینی تعلیمی بورڈ کریم نگر) مفتی عبدالعلیم صاحب قاسمی( مدرسہ دارالصالحین) مفتی محمد شعیب علی صاحب قاسمی ( لکش اسکول)مفتی خواجہ غفران الدین صاحب اسعدی( سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ) مفتی محمد شاداب تقی صاحب قاسمی، حافظ محمد اسماعیل راشد صاحب ( سیکریٹری جمعیۃ علماء) حافظ عبد المجید اشتیاق صاحب ( سیکریٹری جمعیۃ علماء) حافظ مرزا عمران بیگ صاحب (صدر جمعیۃ علماء حضورآباد) مولانا محمد ندیم حسامی صاحب ، محترم محمد اشرف،محترم احمد ندیم الدین اقبال صاحب اور شہر کے معززحضرات جناب کمال الدین صاحب( کنٹراکٹر) جناب عباس سمیع صاحب( سابق ڈپٹی مئیر کریم نگر)جناب عبد المتین صاحب ( سماجی خدمت گزار) جناب اصغر علی صاحب ( پیکاک ریسٹورنٹ) جناب سرور شاہ بیابانی صاحب ( نائب صدر جمعیۃ) کے علاوہ دیگر حضرات نے بھی شرکت کی۔ مفتی محمد غیاث محی الدین صاحب کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×