آئینۂ دکن

جامعہ عربیہ ارشاد العلوم میر محمود پہاڑی میں ایک روزہ جلسہ ذکر حبیبِ خدا ﷺ

حیدرآباد: 7؍نومبر (عصر حاضر) مولانا حبیب الرحمن حسامی ناظم مدرسہ کی اطلاع کے بموجب جامعہ عربیہ ارشاد العلوم میر محمود پہاڑی سلیمان نگر حیدرآباد میں ایک روزہ جلسہ ذکر حبیبِ خداﷺ بتاریخ 11؍ربیع الاول 1440ھ م 9؍نومبر 2019ء بروزِ ہفتہ صبح 10؍بجے تا نمازِ عصر بمقام احاطۂ جامعہ زیر صدارت حضرت مولانا سید احمد ومیض ندوی نقشبندی مدظلہ استاذ حدیث جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں سیرتِ پاک کے مختلف عناوین تذکرۂ زمانہ جاہلیتو بشارتِ انبیاء‘ ولادت النبیﷺ و شاندار بچپن‘ پاکیزہ جوانی‘ آغازِ وحی و مکی زندگی‘ مدنی زندگی‘ حجۃ الوداع و اشکبار واقعہ ارتحال‘ حلیۂ مبارک اور پیغام مسرت پر صدر جلسہ کے علاوہ ادارہ کے معلمین و معلمات کے خطابات ہوں گے۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔

نوٹ طلباء و طالبات و خواتین سرپرست حضرات سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×