آئینۂ دکن

مفتی زکریا صاحب مفتاحی کیرانوی کا چار روزہ دورہ حیدرآباد، شہر کے مختلف مقامات پر ہوگی اصلاحی مجالس

حیدرآباد: 28/دسمبر (محمد عقیل کی رپورٹ) مولانا مفتی محمد زکریا صاحب مفتاحی کیرانوی دامت برکاتہم خلیفہ محی السنہ حضرت مولانا شاہ محمد ابرار الحق ہردوئی علیہ الرحمہ ان دنوں شہر حیدرآباد میں ہے۔ شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں آپ کی چار روزہ اصلاحی مجالس بتاریخ 29/دسمبر 2019ء تا یکم/جنوری 2020ء منعقد ہوگی۔
چنانچہ 29/دسمبر بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد النور مدرسہ فیض العلوم سعیدآباد حیدرآباد میں منعقدہ ماہانہ جلسہ اصلاح معاشرہ سے خطاب فرمائیں گے۔ 30/دسمبر بروز پیر بعد نماز ظہر جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد شیورام پلی میں کی وسیع و عریض مسجد عاقل میں ہندوستان کے حالات کا نیا رخ اور علماء کی ذمہ داری کے عنوان سے مخاطب ہوں گے۔ 31/جنوری بروز منگل 11/بجے دن جامعہ عائشہ نسواں مادنا پیٹ میں امت کی مائیں قطب و ابدال سے کیوں بانجھ ہوگئی عنوان پر حضرت والا کا خطاب ہوگا۔ اسی دن بعد نماز مغرب مدرسہ حمیدیہ دیرناگوڑہ کی ایک روزہ اصلاحی مجلس سے خطاب فرمائیں گے۔ یکم/جنوری بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مدرسہ ارشاد البنات ایرہ گڈہ میں خواتین و طالبات سے خطاب ہوگا۔ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد الہی رسول پورہ بیگم پیٹ میں ملک و ملت کو خطرہ اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے خطاب فرمائیں گے۔حضرت والا کے قیام کے ان چار دنوں میں روزانہ مسجد سعید ہلال اللہ پور میں بعد نماز فجر خصوصی مجلس ہوگی۔ عامۃ المسلمین سے درخواست ہے کہ ان روحانی مجالس میں شریک ہوکر استفادہ فرمائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×