آئینۂ دکن

انٹرمیڈیٹ کے طالب علم کی ہارٹ اٹیک سے موت

حیدرآباد30 نومبر(عصرحاضر)تلنگانہ کے راجناسرسلہ ضلع میں دل کا دورہ پڑنے سے انٹرمیڈیٹ کے ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ منگل کی شب پیش آیا۔اس طالب علم کی شناخت مستاباد کے پوتگل کے رہنے والے 18سالہ کے بالاکرشنا کے طورپر کی گئی ہے جو ایک پرائیویٹ کالج میں انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔اس نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان نے اس کو اسپتال منتقل کیا۔بعد ازاں بہتر علاج کے لئے دوسرے اسپتال کو لے جایاگیا جہاں ایک اور شدید دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×