آئینۂ دکن

عنایہ چیرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے مولاعلی واطراف میں آٹھ لاکھ روپیے مالیتی راشن تقسیم

حیدرآباد: 17؍مئی (عصر حاضر) لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر ہیں تو وہیں عام عوام بھی اس کے قہر سے دو چار ہیں، بالخصوص وہ طبقہ جن کا ذریعہ معاش ہی روزانہ کی محنت مزدوری پر منحصر ہے ایسے لوگ اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی متأثر ہوچکے ہیں،شہر کے مضافات میں واقع چھوٹے چھوٹے غریب علاقوں میں مقیم ہیں وہ بالکل مفلسی اور فاقوں کی حالت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، حکومتی امداد اور رفاہی ادارے ہی ان لوگوں کو دو وقت کی روٹی فراہم کرسکتی ہیں ان سب کے باوجود ابھی تک ہزاروں خاندان بے بسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ ایسے میں شہر حیدرآباد کے مضافات میں واقع علاقہ مولاعلی کے چند متحرک علماء و دانشوارن کی جانب سے قائم کردہ ادارہ عنایہ چیرٹیبل ٹرسٹ نے بھی لاک ڈاؤن کے روزِ اول سے ہی مولاعلی و اطراف و اکناف کے علاقوں میں مسلسل خدمت انجام دے رہا ہے اور ٹرسٹ کے خدام سلم علاقوں کا سروے کرکے وہاں پرموجود مفلوک الحال خاندان جو لاک ڈاؤن سے متأثر ہیں اور دو وقت کی روٹی کے لیے بے چین و بے قرار ہیں، ایسے حقیقی طور پر نہایت مستحق خاندانوں کے لیے ضروری اشیاء خورد و نوش پر مشتمل راشن پیکیج تیار کرکے ان کے گھروں تک پہنچانے کا نظم کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے ہی یہ سلسلہ چل رہا ہے جو ابھی تک جاری ہے مختلف مراحل میں 750/مستحق خاندانوں میں آٹھ لاکھ روپیے مالیتی راشن پیکیج کی تقسیم عمل میں آئی۔ عیدالفطر کے موقع پر غرباء و مستحقین کے گھروں میں عید کا صحیح طرح سے پکوان ہوسکے اسی غرض سے عنایہ چیرٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ داروں نے طے کیا ہے کہ راشن پیکیج کے ساتھ عیدالفطر سے متعلق ضروری اشیاء سیویاں،شکر،مغزیات اور دودھ وغیرہ پر مشتمل 800/روپیے مالیتی پیکیج تیار کیا جارہا ہے۔ اہل خیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس عظیم خدمت کے لیے ضرور تعاون فرمائیں۔ رابطہ کے لیے فون نمبرپر ربط کریں:9515999431۔ بینک اکاؤنٹ کے ذریعہ بھی رقم ٹرانسفر کی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×