آئینۂ دکن

امدادالعلوم ٹرسٹ نارائن کھیڑ کا ایک روزہ عظیم الشان جلسہ سیرت طیبہ و تکمیل حفظ قرآن مجید

سنگاریڈی: 11؍نومبر (عصرحاضر) مفتی عبدالملک انس قاسمی کی اطلاع کے بموجب صوبہائے تلنگانہ‘ کرناٹک اور مہاراشٹرا کے مسلمانوں کے لیے یہ خبر مسرت کا باعث ہوگی کہ ادارہ امداد العلوم نارائن کھیڑ ضلع سنگاریڈی کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان جلسہ سیرت طیبہ و تکمیل حفظ قرآن مجید بہ تاریخ 13؍نومبر بروزِ اتوار صبح 9؍بجے تا رات 9؍بجے بمقام احاطہ ادارہ امداد العلوم نارائن کھیر ججال پور‘ بصدارت نمونۂ اسلاف ترجمان اہل السنۃ والجماعۃ حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب مدظلہ العالی ناظم ادارہ امداد العلوم ٹرسٹ منعقد ہوگا۔ اس جلسہ کو ملک کے مایہ ناز علماء کرام حضرت مولانا مفتی محمد راشد اعظمی صاحب نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند اور مولانا انیس احمد صاحب آزادی قاسمی بلگرامی خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے علاوہ ریاست کے مؤقر علماء کرام مولانا عتیق احمد قاسمی ناظم مدرسہ گلشن خیر النساء اور مولانا سلیمان اجمل مظاہری مخاطب فرمائیں گے۔ اس مبارک موقعہ پر ادارہ سے تکمیل حفظ کرنے والے خوش نصیب طلبہ اور ان کے سرپرستوں کی تہنیت کی جائے گی۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔ تمام شرکاء کے لیے تینوں وقت کھانے کا اور خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×