آئینۂ دکن

تلنگانہ میں سردی کی لہر میں دن بہ دن اضافہ‘ محکمہ موسمیات نے جاری کی ایلو وارننگ

  حیدرآباد: 16؍نومبر (عصرحاضر) تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ہے جبکہ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں آئندہ تین دنوں کے دوران سردی کی لہر میں مزید کمی ہوگی۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے یہ بات بتائی۔اس عرصہ کے دوران کہر کی بھی توقع کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات نے ایلووارننگ جاری کی اور کہا کہ الوال، قطب اللہ پور اورمشیرآباد کے ماسوا دیگر تمام علاقوں میں اقل ترین درجہ حرارت امکان ہے کہ گھٹ کر 14ڈگری سے کم ہوجائے گا۔شہرحیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 16.8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہرحیدرآبا دکے راجندرنگر علاقہ میں درجہ حرارت 15.2ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ رام چندراپورم اور پٹن چیرومیں بھی درجہ حرارت 15.2ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔اسی دوران گاجوولارامامم میں درجہ حرارت 15.8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔منچریال، کومرم بھیم آصف آباد اورسنگاریڈی میں سردی کی لہر کے سلسلہ میں آرینج الرٹ جاری کیاگیا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں شدت کا امکان ہے۔درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں کئی علاقوں میں صبح کی اولین ساعتوں سے ہی کہر کی گھنی چادردیکھی جارہی ہے۔عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکس رہیں۔ ملک کے شمالی حصوں سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ دسمبر میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکسی کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×