آئینۂ دکن

دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد کی انجمن کا دو روزہ سالانہ اختتامی مسابقتی اجلاس

حیدرآباد: 20؍فروری (پریس ریلیز) مفتی عبدالحمید قاسمی کی اطلاع کے بموجب جنوب کی معروف دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ رنگیلی کھڑکی تالاب کٹہ حیدرآباد کی ’’انجمن تہذیب الکلام‘‘ کے زیرانتظام سالانہ اختتامی تقریری وتحریری مسابقہ 2،1/رجب المرجب 1441ھ مطابق 27،26/فروری 2020ء بروز چہارشنبہ وجمعرات، زیرسرپرستی مہتمم ادارہ حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی مدظلہ منعقد ہوگا، جس میں طلبۂ جامعہ منتخبہ عناوین پر اُردو، عربی، تلگو اور انگریزی تقاریر اور دلچسپ مکالمے پیش کریں گے، یہ مسابقتی اجلاس چار نشستوں پر مشتمل ہے، جس کی ہر نشست میں شہر اور اضلاع سے معزز مہمان کرام و حضراتِ حکم مدعو ہیں،  مسابقہ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو گرانقدر انعامات سے نوازا جائے گا، قارئین کی شرکت طلبہ جامعہ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوگی۔ جمیع ذمہ داران و اراکینِ ادارہ نے اولیاء طلباء و محبین ادارہ اور مہمانانِ رسول سے قلبی تعلق رکھنے والوں سے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر حوصلہ افزائی کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×