آئینۂ دکن

علماء و حفاظ کارمیکا نگر کے زیر اہتمام چوتھا فقید المثال جلسۂ عام

حیدرآباد: 13؍فروری (محمد عقیل) علماء و حفاظ ونوجوانانِ محلہ کارمیکار نگر یوسف گوڑہ حیدرآباد کے زیر اہتمام چوتھا عظیم الشان فقید المثال جلسۂ عام بعنوان سیرت تاجدارِ مدینہ محمد عربیﷺ و عظمتِ اولیاء بتاریخ 17؍فروری بروزِ پیر بعد نمازِ عشاء بمقام کارمیکا نگر چوراہا زیر صدارت عمید العلماء حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش و مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں مہمانِ خصوصی خطیب اہل سنت حضرت مولانا قاری احمد علی فلاحی نقشبندی صاحب مدظلہ گجرات کا خصوصی خطاب ہوگا اس کے علاوہ مقامی نوجوان عالمِ دین شیریں بیاں مقرر مفتی ابوبکر جابر قاسمی مدظلہ کا بھی بصیرت افروز خطاب ہوگا۔ جمیع علماء و حفاظ و نوجوانانِ محلہ کارمیکا نگر یوسف گوڑہ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔خواتین کے لیے پردہ کا معقول نظم رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×