آئینۂ دکن

مدرسہ مدینۃ العلوم جگن گوڑہ شاہ میر پیٹ کا بیسواں سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن و دستاربندی

حیدرآباد: 12؍فروری (محمد عقیل) مدرسہ مدینۃ العلوم جگن گوڑہ شاہ میر پیٹ ضلع میڑچل کا بیسواں سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن و دستاربندی بتاریخ 16؍فروری بروزِ اتوار صبح 9؍بجے بمقام احاطہ مدرسہ منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت پاسبانِ قوم و ملت حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش اور زیر نگرانی حافظ و قاری خورشید احمد بانی و ناظم مدرسہ ہذا منعقد ہوگا۔مہمانانِ خصوصی مفتی اشرف عباس صاحب استاذ حدیث و فقہ دارالعلوم دیوبند اور حضرت مولانا محمد فصیح الدین ندوی صاحب جنرل سکریٹری صفا بیت المال انڈیا کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ اس موقع پر تکمیل حفظِ قرآن کرنے والے 14؍سعادت مند طلباء کی دستار بندی عمل میں آئے گی۔ عامۃ المسلمین سے اس بابرکت اجلاس میں شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×