آئینۂ دکن

جامعہ الہیہ افضل ساگر ملے پلی حیدرآباد کا 49؍واں سالانہ جلسہ

حیدرآباد: 7؍فروری (سید احمد) جامعہ الہیہ افضل ساگر ملے پلی حیدرآباد کا 49؍واں سالانہ جلسہ بعنوان ملک و ملت کی فلاح و بہبود کے لیے مدارسِ اسلامیہ اور علماء اسلام کا کردار بتاریخ 16؍فروری بروزِ اتوار صبح 10؍بجے تا نمازِ ظہر بمقام جامعہ الہیہ افضل ساگر نزد مسجد گھٹالہ ملے پلی حیدرآباد زیر صدارت حضرت مولانا حافظ سید حماد بن ذکی صاحب المظاہری دامت برکاتہم بانی و ناظم جامعہ ہذا منعقد ہوگا۔ جس میں مہمان مقرر حضرت مولانا پی ایم مزمل رشادی والاجاہی دامت برکاتہم خطیب مسجد عمر فاروق بنگلورشرکت کریں گے۔ مہمان علماء کرام میں حضرت مولانا عبد القوی صاحب دامت برکاتہم ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد‘ حضرت مولانا محمد با نعیم مظاہری صاحب نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا کے خطابات ہوں گے۔ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی حناب جعفر حسین معراج کے علاہ مختلف سیاسی و سماجی کارکنان شرکت کریں گے۔ حضرت مولانا احمد عبد الله طیب صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوگا۔ اس اجلاس میں طلباء ادارہ اپنا تعلیمی مظاہرہ پیش کریں گے۔ ان شاء الله۔ سید عبدالله یاسر نائب ناظم ادارہ نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔  خواتین کے لیے پردے کا معقول نظم رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×