حیدرآباد و اطراف
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی کے روبرو نمازِ جمعہ کے بعد زبردست احتجاج
حیدرآباد: 31؍جنوری (عصر حاضر) جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی کے روبرو نمازِ جمعہ کے بعد شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا‘ نمازِ جمعہ کے بعد مسلمانوں کی کثیر تعداد نے اپنے ہاتھوں میں مخالف سی اے اے‘ این پی آر اور این آر سی پلے کارڈز تھامے ہوئے سخت ناراضگی ظاہر کی اور مظاہرین نے مشہور ترانہ سارے جہاں سے اچھا بھی پڑھا۔ مظاہرہ کا پُر امن اختتام عمل میں آیا۔