حیدرآباد و اطراف

حج2022ء: تلنگانہ اور آندھرا کے لیے 2881عازمین کا کوٹہ مختص

حیدرآباد: 22؍اپریل (ذرائع) سعودی حکومت نے 2سالہ کرونا پابندیوں کے بعد سال 2022میں عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے۔ سعودی حکومت نے مجموعی اعتبار سے دس لاکھ عازمین کو حج کی اجازت دینے کے بعد اب تمام مسلمان ممالک کے حج درخواستوں کا کوٹہ جاری کیا ہے۔ اگزیکٹیوآفیسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی بی شفیع اللہ آئی ایف ایس نے بتایا کہ سی جی آئی جدہ سے حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کوحج کوٹہ وصول ہوا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کو جاریہ سال 56,601 عازمین کاکوٹہ مختص کیاگیا ہے۔تلنگانہ حج کمیٹی کو 1724 اورآندھراپردیش حج کمیٹی کو 1157 عازمین کاکوٹہ مختص کیاگیا ہے۔ آندھراپردیش کے عازمین حج‘حیدرآباد یمبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے بتایاکہ سنٹرل حج کمیٹی ممبئی30 اپریل سے قبل تمام ریاستوں کی حج کمیٹیوں کی قرعہ اندازی بذریعہ آن لائن راست طورپر کرے گی۔ قرعہ میں منتخب عازمین کوایس ایم ایس کے ذریعہ راست اطلاع دی جائے گی۔ حج سیزن2022 کے لئے تلنگانہ حج کمیٹی کو 4600 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کی درخواستوں کی تنقیح اوراس کی تصدیق کاعمل جاری ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے بذریعہ آن لائن قرعہ اندازی میں منتخب عازمین کوہدایت دی جائے گی کہ وہ رقم اورسفری دستاویزات فوری جمع کرادیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج تربیتی کیمپ اورٹیکہ اندازی کانظم لازمی طورپر کیا جائے گا۔ تلگوکی دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے عازمین حج کی روانگی کے تمام انتظامات جیسے قیام‘بیرونی کرنسی کاتبادلہ‘ پاسپورٹ معہ ویزا‘بورڈنگ پاسس حسب سابق‘حج ہاوزنامپلی میں جمع کئے جائیں گے۔ حیدرآبادایمیارکیشن پوائنٹ سے عازمین حج کی پروازوں کاآغاز توقع ہے کہ جون کے وسط سے آغاز ہوگا۔عازمین مزیدتفصیلات کے لئے فون نمبر23298793-040پرربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×