آئینۂ دکن

محکمہ اقلیتی بہبود ریاست کے تمام33 اضلاع میں سرکاری ملازمتوں کے امیدوروں کو مفت کوچنگ دینے کا منصوبہ

حیدرآباد: 16؍اپریل (عصرحاضر/روزنامہ منصف) سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند امیدواروں کو محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے مفت کوچنگ دی جائے گی۔ خواہش مند امیدوار18/ اپریل سے ضلع دفتر مائنا ریٹی ویلفیر میں نام درج کراسکتے ہیں۔
تلنگانہ اسٹیٹ مائنا ریٹی اسٹیڈی سرکل (ٹی ایس ایم ایس سی) ڈائرکٹرشاہنواز قاسم نے بتایا کہ محکمہ اقلیتی بہبود، اسٹیڈی سرکلس کے ذریعہ ریاست کے تمام33 اضلاع میں اقلیتی امیدوروں کو مفت کوچنگ دینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
کوچنگ کلاسس کا آغاز مئی کے پہلے ہفتہ سے ہوگا۔ کوچنگ کی مدت (دورانیہ)60سے90 یوم رہے گی۔ آن لائن / آف لائن دونوں طریقوں سے کلاسس منعقد کی جائیں گی۔ گروپ I،II اور III کی کوچنگ کلاسس مشترکہ رہیں گی جبکہ گروپIV کی کوچنگ کلاسس کا علیحدہ نظم رہے گا۔
کوچنگ کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور خواہشمند امیدواروں میں معیاری اور بہتر میٹریل فراہم کیا جائے گا۔ یہ کوچنگ مفت رہے گی۔ امیدواروں کی جانچ کیلئے یومیہ ٹسٹ رکھے جائیں گے۔
مختلف مسابقتی امتحانات میں کامیاب افراد سے امیدواروں کو تبادلہ خیال کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ درخواستوں کے اندراج کے بعد امیدوروں کو متعلقہ ضلع اقلیتی بہبود دفتر کے حوالے کردیا جائے گا۔ ہر ایک ضلع میں ایک سو سے زائد امیدواروں کو کوچنگ دی جائے گی۔ امیدواروں کے انتخاب کیلئے اسکریننگ ٹسٹ لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×