آئینۂ دکن

اشتعال انگیز تقریر معاملہ میں اکبر الدین اویسی کے کیس کی سماعت مکمل، 12؍اپریل کو ہوگا فیصلہ

حیدرآباد: 7؍ اپریل (عصرحاضر) مجلسی اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اور رکنِ اسمبلی چندرائن گٹہ اکبرالدین اویسی کے نرمل اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت مکمل ہوچکی ہے اور عدالت نے 12 اپریل کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر اکبرالدین اویسی کے علاوہ نرمل کے اس وقت کے صدر مجلس عظیم بن یحییٰ بھی عدالت میں موجود تھے۔ ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کے کیسوں کی سماعت کیلئے قائم کی گئی خصوصی عدالت نے فروری 21 تا 7 مارچ کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور سماعت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد عدالت نے 38 گواہوں بشمول پولیس عہدیداروں نے اپنا بیان قلمبند کروایا ۔ نرمل کے سابقہ انسپکٹر پولیس لکشمی نرسمہا سوامی نے عدالت کو بتایا تھا کہ 22 ڈسمبر 2012 ء کو مجلس کی جانب سے این ٹی آر اسٹیڈیم نرمل میں جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں اکبر اویسی نے قابل اعتراض و اشتعال انگیز تقریر کی اور دو فرقوں کے درمیان منافرت بھی پھیلانے کی کوشش کی۔ وکیل دفاع اور استغاثہ کے وکیل کے مباحث کے بعد خصوصی عدالت نے اس کیس کے فیصلہ کو محفوظ کرتے ہوئے 12 اپریل کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×