آئینۂ دکن

مرکزی حکومت مختلف سیس کو ختم کرے تو فیول کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی آسکتی ہے

حیدرآبا5؍اپریل (عصرحاضر) تلنگانہ کے ریاستی وزیر صنعت و آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے پیر کے روز پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ ایک ٹویٹ کیا اور دعویٰ کیا کہ اگر مرکزی حکومت مختلف سیس کوختم کرے تو فیول کی قیمتوں میں 30فیصد تک کمی آسکتی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 14 دنوں کے دوران 12 مرتبہ فیول کی قیمتوں میں اضافہ‘کسی بھی اذیت سے کم نہیں ہے۔ ”ہم نے چین کی اذیت وتشد کے بارے میں صرف کتابوں میں پڑھا ہے“گذشتہ 14دنوں میں فیول کی قیمتوں میں لگاتار80پیسے کا اضافہ‘12 ویں بار اضافہ کسی اذیت‘تشدداور ریکارڈ سے کم نہیں ہے۔

کے ٹی آر نے مرکزی وزیر فینانس نرملاسیتا رمن سے پوچھا کہ پارلیمنٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ پر بحث سے کیوں پس وپیش کیا جارہا ہے۔ سیس کوہٹاتے ہوئے آپ‘پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی لاسکتی ہیں۔کے ٹی آرنے کہاکہ اگر مرکزی حکومت مختلف سیس ختم کرتی ہے تو فیول کی قیمتو ں میں 30 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔انہوں نے تحریر کیا کہ ریاستیں کس طرح ٹیکس کم کرسکتی ہیں جبکہ تلنگانہ نے گزشتہ 7برسوں سے ویاٹ میں اضافہ ہی نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×