آئینۂ دکن

سڑکوں کے کنارے پڑی گاڑیوں کے خلاف حیدرآباد ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم

حیدرآباد: 29؍مارچ (عصرحاضر) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے منگل کو دونوں شہروں میں لاوارث گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی۔ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ سڑکوں پر گاڑیاں کئی دن پارک کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ان کی گاڑیوں کو ضبط کرکے نیلام کردیا جائے گا۔

جوائنٹ کمشنر آف پولیس اے وی رنگناتھ نے کہا کہ شہر کے کئی حصوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ اپنے آبائی مقامات پر جانے والے بہت سے لوگ اپنی گاڑیاں کئی دنوں تک سڑکوں پر کھڑی کردیتے ہیں جس سے ٹریفک میں خلل پڑتا ہے۔ ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے کرینوں کی مدد سے کھڑی گاڑیوں کو ٹریفک تھانوں میں لے جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ "لہذا، ہم نے لاوارث پڑی گاڑیوں کو ضبط کرنے اور گوشا محل پولیس سٹیڈیم میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر گاڑی مالکان فوری رابطہ کرکے گاڑی حاصل نہ کرلےتو ان کی نیلامی کی جائے گی” رنگناتھ نے کہا۔ یہ مہم ایک پندرہ دن تک جاری رہے گی۔

نامپلی، ٹولی چوکی، آصف نگر، گوشہ محل اور میرچوک میں ٹریفک پولیس نے بہت سی لاوارث گاڑیوں کو منتقل کردیا۔

پولیس نے شہر کے موٹر سائیکل سواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو سڑکوں پر نہ چھوڑیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے اور بھاری جرمانے اور گاڑیوں کی ضبطی سے خود کو بچائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×