حیدرآباد و اطراف
تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری، 20 اپریل سے ہوگا آغاز
حیدرآباد: 7؍فروری (عصرحاضر) تلنگانہ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے 2021-22 تعلیمی سال کے لیے تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ انٹر فرسٹ ایئر کے امتحانات 20 اپریل سے 2 مئی تک ہوں گے۔ انٹر سیکنڈ ایئر کے امتحانات 21 اپریل سے 5 مئی تک منعقد ہوں گے۔ پریکٹیکل امتحانات 23 مارچ سے 8 اپریل تک ہوں گے۔ اخلاقیات اور انسانی اقدار The Ethics & and Human Valuesکا امتحان 11 اپریل کو ہوگا اور ماحولیاتی تعلیم Environmental Education کا امتحان 12 اپریل کو ہوگا۔ بورڈ نے کہا یہ شیڈول انٹرمیڈیٹ ووکیشنل کورسز پر بھی لاگو ہوگا۔ تاہم، پیشہ ورانہ کورسز کا ٹائم ٹیبل الگ سے جاری کیا جائے گا۔