آئینۂ دکن

این ٹی آر گارڈن میں جلد ہی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا 125؍فٹ بلند مجسمہ نصب کیا جائے گا

حیدرآباد: 3؍فروری (عصرحاضر) وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن اور اربن ڈیولپمنٹ کے ٹی راما راؤ نے جمعرات کو کہا کہ این ٹی آر گارڈن میں جلد ہی 125 فٹ اونچا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ کے ٹی آر نے جمعرات کو خیریت آباد میں اندرا نگر وقار ہاؤسنگ کالونی کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

اندرا نگر میں تعمیر کی گئی پانچ منزلہ عمارت میں سی سی روڈ، پینے کا پانی، دوکانات اور سات لفٹ جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

اپنے خطاب کے دوران کے ٹی آر  نے کہا کہ یہ بہترین ڈبل بیڈروم ہاؤس سائٹ میں سے ایک ہے جس کے ایک طرف IMAX ہے اور دوسری طرف سکریٹریٹ کی نئی عمارت ہے۔ انہوں نے ایک 125 فٹ اونچا ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا مجسمہ بھی جلد ہی این ٹی آر گارڈن میں لگایا جائے گا جو ہاؤسنگ سائٹ کے قریب ہے۔

مجسمے کے علاوہ، انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ خیرت آباد اسمبلی حلقہ میں ایک فنکشن ہال تعمیر کیا جائے گا اور حکومت نے 100 کروڑ روپے کی زمین مختص کی ہے۔ وزیر نے کہا کہ حکومت نے کولور میں 15,640 ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کئے ہیں جن کا افتتاح ایک ہفتہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کریں گے۔

اس موقع پر وزیر تلسانی سرینواس یادو اور وزیر داخلہ محمد محمود علی، میئر جی وجئے لکشمی، خیریت آباد کے ایم ایل اے دنم ناگیندر، جی ایچ ایم سی کمشنر ڈی ایس لوکیش کمار اور دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×