آئینۂ دکن

وزیر اعظم مودی کا 5؍فروری کو دورۂ حیدرآباد، رکاوٹ پیدا کرنے قبائلی طلبہ کا انتباہ

حیدرآباد: 2؍فروری (عصرحاضر) وزیراعظم 5 فروری کو حیدرآباد کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس سلسلے میں آج حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج کے قریب قبائلی طلبہ کی تنظیموں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے ہیں تو وزیراعظم کے دورے میں رکاوٹ پیدا کی جائے گی۔ انہوں نے مودی زیر قیادت مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبائلیوں کی اضافی آبادی کے پیش نظر اس طبقہ کو ریزرویشن کی حد میں اضافہ کیا جائے۔
قبائلی طلبہ کی تنظیموں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ میں رکاوٹ پیدا کی جائے گی۔ شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج کے قریب طلبہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ان طلبہ نے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کادرجہ دیئے جانے کے بعد تلنگانہ میں قبائلیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مودی زیر قیادت مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اضافی آبادی کے پیش نظر اس طبقہ کو ریزرویشن کی حد میں اضافہ کیا جائے۔ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے جاریہ بجٹ سیشن کے دوران قبائلیوں کو ریزرویشن کی حد میں اضافہ کا بل منظور کیا جائے۔ بصورت دیگر وزیراعظم مودی کے دورہ حیدرآباد میں رکاوٹ پیدا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم 5 فروری کو حیدرآباد کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ شہر کے نواح میں واقع شمس آباد کے چناجئیر سوامی کے آشرم میں 11ویں صدی کے سماجی جہدکار رامانجا چاریہ کے 216 فٹ کے مجسمہ کی نقاب کشانی کرنے والے ہیں۔ ان کے دورہ کے سلسلہ میں وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×