آئینۂ دکن

تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی کی اسکیموں سے استفادہ کے لیے آن لائن درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد: 15/جنوری (پریس ریلیز) تلنگانہ ریاستی ادواکیڈیمی نے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ اردو اکیڈیمی کی فروغ اردوکی (7) اسکیمات کی آن لائن درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ15جنوری2022 ء رکھی گئی تھی لیکن ادبا و شعراء‘ اساتذہ‘ اسکالرس اور اردو تنظیموں اور اداروں کی نمائندگیوں پر آخری تاریخ میں میں 31 / جنوری2022 تک توسیع کردی گئی ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اکیڈیمی کی جار ی کی گئی اسکیمات میں الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرس کو مالی اعانت برائے سال 2021-22‘ اردو کے چھوٹے اخبارات کی مالی اعانت برائے سال 2021-22‘ اُردو مصنفین کی کتابوں کی اشاعت کے لئے جزوی مالی اعانت برائے سال 2020‘ اردو کی مطبوعات پر انعامات برائے سا ل 2019 اور 2020‘ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ برائے سال 2019-20 اور-21 2020 اور اُردو کی مجموعی خدمات پر ”کارنامہ حیات ایوارڈ“برائے سال 2018‘2019 اور 2020‘شامل ہیں۔ صحافتی اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اکیڈیمی کی جاری کردہ تمام سات اسکیمات کے علحدہ علحدہ لنکس تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کی ویب سائٹ www.urduacademyts.com پر دستیاب ہیں۔ تمام اسکیمات کے لئے درخواست گذار اپنی اپنی متعلقہ لنکس کے ذریعہ درخواستیں آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔اعلامیہ میں درخواست گذاروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنی آن لائن درخواستیں داخل کرکے 31 جنوری2022 تک اس کی ہارڈ کاپی معہ تمام درکار دستاویزات کے صدر دفتر تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی‘ چوتھی منزل‘ حج ہاؤز‘ نامپلی‘ حیدرآباد میں بالمشافہ یا ذریعہ پوسٹ داخل کریں۔اردواکیڈیمی کے صحافتی بیان میں بتایا گیا کہ نامکمل درخواستیں مسترد کردی جائیں گی۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×