آئینۂ دکن

لڑکیوں کی شادی کی عمر کو لیکر پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے مجوزہ قانون سے والدین خوف زدہ نہ ہوں

حیدرآباد: 5؍جنوری (عصرحاضر) تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد سلیم نے قاضیوں کے ساتھ وقف بورڈ میں ایک اجلاس کیا، جس میں شہر حیدرآباد اور دوسرے اضلاع کے قاضیوں نے شرکت کی۔
قاضیوں کے ساتھ وقف بورڈ کے اس اجلاس میں محمد سلیم نے قاضیوں کو ہدایت دی کہ سرپرست قانون کے خوف سے لڑکیوں کی شادی میں جلدبازی کر رہے ہیں، ان والدین کی کونسلنگ کریں اور مجوزہ قانون سے آگاہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلاق و خلع کے متعلق بھی سمجھائیں اور فوراً طلاق یا خلع نہ کریں۔
پارلیمنٹ میں لڑکیوں کی شادی کی عمر کو 18 برس سے بڑھاکر 21 برس کرنے کا بل پیش کئے جانے کے بعد ملک بھر میں مسلم لڑکیوں کی شادیوں کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے تاکہ یہ بل، ایکٹ میں تبدیل ہونے سے پہلے ہی ماں باپ اپنے فرائض سے فارغ ہو سکیں۔
محمد سلیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی لڑکیوں کی شادیوں میں جلد بازی نہ کریں اور وقت پر لڑکیوں کی شادیوں کا انتظام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×