آئینۂ دکن

شہریت ترمیمی قانون کیخلاف یونائیٹڈ مسلم ایکشن کمیٹی کا جلسہ و مشاعرہ چارمینار کے بجائے خلوت میں ہوگا

حیدرآباد: 23/جنوری (پریس ریلیز) شہریت ترمیمی قانون‘ این پی آر اور این آر سی کے خلاف یونائیٹڈ مسلم ایکشن کمیٹی کے پروگراموں کے تسلسل کے تحت 25جنوری کو 7بجے شام جشن جمہوریہ و احتجاجی جلسہ و مشاعرہ چارمینار کے بجائے خلوت میدان پر منعقد ہوگا۔جلسہ اور مشاعرہ کے بعد جشن جمہوریہ کے ضمن میں رسم پرچم کشائی انجام دی جائے گی‘ قومی ترانہ پڑھا جائے گااوردستور کے آئین کی تمہید کا عہد لیا جائے گا۔ یونائیٹڈ مسلم ایکشن کمیٹی کی جانب سے مقام کی تبدیلی کا اعلان کردیا گیاہے۔ بیرسٹراسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اس جشن جمہوریہ اور احتجاجی جلسہ و مشاعرہ کی صدارت کریں گے اور خصوصی خطاب کریں گے۔ احتجاجی جلسہ سے جناب اکبرالدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی‘ مولانا محمدرحیم الدین انصاری صدر یونائیٹڈ مسلم فورم‘ مولانا سید محمدقبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن‘ مولانا سید شاہ علی اکبرنظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ‘ مولانا محمدجمال الرحمن مفتاحی خطیب جامع مسجد ملے پلی‘ مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم صدر دارالقضا والافتاء الہند‘مولانا محمدحسام الدین ثانی عامل جعفر پاشاہ امیرامارت ملت اسلامیہ‘ مولانا حافظ پیر شبیراحمد صدر جمعیتہ العلماء تلنگانہ و اے پی‘ مولانا حامد محمدخاں امیر جماعت اسلامی تلنگانہ‘مولانا صفی احمد مدنی جمعیت اہل حدیث‘مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی‘صدر جمعیۃ العلماء ہند تلنگانہ و اے پی‘ مولانا سید مسعود حسین مجتہدی صدر مہدویہ اکیڈیمی‘ سید منیرالدین احمد مختار جنرل سکریٹری یونائیٹیڈ مسلم فورم‘ جناب محمد وہاج الدین صدیقی معتمد عمومی کل مجلس تعمیر ملت‘ مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ صدرمجلس مرکزی مجلس قادریہ‘‘ مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری نبیرہ حضرت شیخ الاسلام‘ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآغا صدر شیعہ مجلس و ذاکرین‘ مولانا سید احمدالحسینی سعید قادری صدر قادریہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن‘ جناب سید احمدپاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و رکن اسمبلی یاقوت پورہ‘ مولانا سید غلام صمدانی علی قادری صدرسیرت النبی ؐ اکیڈیمی‘ڈاکٹر اسماء زہرارکن مسلم پرسنل لاء بورڈ خطاب کریں گے۔ احتجاجی مشاعرہ میں حصہ لینے والے بیرونی شعراء میں راحت اندوری‘ سمپت سرل‘ لتا حیا‘ شبینہ ادیب‘ منظربھوپالی‘ ہاشم فیروز آبادی‘ افضل منگلوری‘ نبیہ خان‘ حسین حیدری‘ عامرعزیز‘اقراء خان و دیگر اور مقامی شعراء بھی اپنا موضوعاتی کلام سنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×