آئینۂ دکن

جامع مسجد ٹین پوش لال ٹیکری میں دینی اصلاحی جلسۂ عام

حیدرآباد: 21؍جنوری (سید احمد اسعدی) جامع مسجد ٹین پوش لال ٹیکری میں دینی اصلاحی جلسہ عام‘ بعنوان موجودہ حالات میں رجوع الی اللہ کی اہمیت بتاریخ 25؍جنوری بروزِ ہفتہ بعد نمازِ عشاء متصلاً زیر صدارت حضرت اقدس مفتی محمد طاہر صاحب دامت برکاتہم خلفیہ فقیہ الملت حضرت محمود الحسن صاحب نوراللہ مرقدہ استاد حدیث مفتی مدسہ مظاہر علوم سہارنپور منعقد ہوگا۔ جس میں بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا مفتی سبیل احمد صاحب دامت برکاتہم خلفیہ حضرت فقیہ الملت نوراللہ مر قدہ اور حضرت مولانا مفتی اقبال احمد دامت برکاتہم ناظم مدسہ احیاء العلوم وانم باڑی کے پُر اثر خطابات ہوں گے۔  اس موقع پر حدیث شریف کی مستند و معروف کتاب آثار السنن کی شرح اکمال المنن مؤلفہ مولانا محمد مصدق مظاہری صاحب استاذ عربی مدسہ امداد العلوم کا اجرا بھی عمل میں آئیگا۔ مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی ناظم مدرسہ امداد العلوم و امام و خطیب جامع مسجد ٹین پوش لال ٹیکری نے تمام احباب بالخصوص علماء‘ حفاظ و ائمہ کرام سے شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×